ورلڈ باکسنگ کے صدر نے ایمان خلیف سے معافی مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
ورلڈ باکسنگ کے صدر نے الجزائر کی معروف باکسر ایمان خلیف سے معافی مانگ لی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ باکسنگ کے صدر بورس وان ڈر فورسٹ نے الجزائر کی معروف باکسر ایمان خلیف کا نام نئے جینڈر ٹیسٹ کی پالیسی کے اعلان میں لینے پر باقاعدہ معذرت کر لی۔
رپورٹ کے مطابق خلیف کا نام اس وقت لیا گیا تھا جب ورلڈ باکسنگ نے جمعہ کے روز جنسی جانچ کو لازمی قرار دینے کی پالیسی جاری کی۔ اس اقدام پر مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کی گئی، خاص طور پر اس لیے کہ باکسر کی پرائیویسی کو تحفظ فراہم نہیں کیا گیا۔
ایمان خلیف نے گزشتہ برس پیرس اولمپکس گیمز میں طلائی تمغہ جیتا تھا، تاہم وہ پہلے ہی انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن (IBA) کی جانب سے کیے گئے ایک متنازعہ جینڈر ٹیسٹ کی وجہ سے خبروں میں رہ چکی ہیں۔
ورلڈ باکسنگ، جو کہ آئندہ اولمپک کھیلوں میں باکسنگ کے انتظام کی ذمہ دار نئی عالمی فیڈریشن ہے، نے تصدیق کی کہ صدر بورس وان ڈر فورسٹ نے الجزائر باکسنگ فیڈریشن سے رابطہ کر کے تحریری معذرت کی ہے۔
بورس وان ڈر فورسٹ نے لکھا کہ میں آپ سب کو ذاتی طور پر ایک باقاعدہ معذرت پیش کر رہا ہوں اور تسلیم کرتا ہوں کہ ایمان خلیف کی نجی معلومات کا تحفظ کیا جانا چاہیے تھا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ امید کرتے ہیں کہ آپ سے ذاتی طور پر رابطہ کر کے ہم آپ اور آپ کے ایتھلیٹس کے لیے اپنے سچے احترام کا اظہار کر رہے ہیں۔
ورلڈ باکسنگ نے اپنی نئی حالیہ پالیسی میں کہا ہے کہ یکم جولائی سے تمام باکسرز کے لیے جنس کا ٹیسٹ لازمی ہوگا تاکہ تمام شرکاء کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے اور مرد و خواتین کے لیے برابری کا میدان فراہم کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ الجیریا کی باکسر ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک ہوئی تھی جس میں انکشاف ہوا تھا کہ وہ خاتون نہیں بلکہ مرد ہیں، جس کے بعد انہوں نے میڈیکل رپورٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ورلڈ باکسنگ باکسنگ کے
پڑھیں:
ایشیا کپ تنازع: میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معافی مانگنے کی ویڈیو سامنے آگئی
ایشیا کپ کے دوران پیش آنے والے متنازع واقعے پر آئی سی سی کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر اور کپتان سے معافی مانگ لی، جس کی ویڈیو اب منظرِ عام پر آ چکی ہے۔
میچ ریفری پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی، پائی کرافٹ نے پاکستان ٹیم کے کپتان اورمنیجر سے معافی مانگی، ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت کی وڈیو جاری کردی گئی pic.twitter.com/uaNe1f3Ehr
— Ali Tanoli (@alitanoli889) September 17, 2025
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق اینڈی پائی کرافٹ نے انڈیا کے خلاف میچ کے دوران پیش آئے واقعے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ 14 ستمبر کو پیش آنے والی صورتحال ایک غلط فہمی کا نتیجہ تھی۔
یاد رہے کہ مذکورہ میچ کے ٹاس کے وقت پائی کرافٹ نے پاکستان اور بھارت کے کپتانوں کو مصافحے سے روک دیا تھا، جس پر پی سی بی نے سخت ردعمل ظاہر کیا تھا اور میچ ریفری کی تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔
آئی سی سی نے بھی اس معاملے پر مؤقف اختیار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات اور ضابطہ اخلاق کی ممکنہ خلاف ورزی پر انکوائری کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
میچ ریفری کے تنازع پر پاکستان اور آئی سی سی کے درمیان جاری ڈیڈ لاک اب ختم ہوگیا ہے، جس کے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ٹاس ہوگیا ہے۔ یو اے ای نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری وی نیوز ویڈیو جاری