Nawaiwaqt:
2025-07-25@23:48:57 GMT

سکیورٹی خدشات، شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ

اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT

سکیورٹی خدشات، شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ

 شمالی وزیرستان میں ایک دن کے لئے کرفیو نافذ کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج صبح 6 بجے سے لیکر شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ کرفیو کے دوران شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردئے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن میں تمام شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔یاد رہے کہ چند ہفتے قبل بھی شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیش رفت، پولیس نے چالان پروسیکیوشن برانچ میں جمع کردیا

اسلام آباد میں قتل ہونے والی سوشل میڈیا سیلیبریٹی ثنا یوسف کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

اسلام آباد پولیس نے واقعے کا چالان پروسیکیوشن برانچ میں جمع کردیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے چالان میں عمر حیات کو ثنا یوسف کا قاتل قرار دیا ہے۔

چالان میں مقتولہ ثنا یوسف کی پھوپھی اور والدہ اور دیگر اہم گواہان کے بیانات بھی شامل ہیں جبکہ ملزم کا اعترافی بیان بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ثنا یوسف کیس میں اہم پیشرفت، والد کا بیان بھی سامنے آگیا

رپورٹس کے مطابق چالان کا معائنہ پروسیکیوشن افسران کریں گے جس کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اس سے قبل گرفتار ملزم عمر حیات عرف ’کاکا‘ نے مجسٹریٹ کے سامنے مبینہ طور پر اعتراف جرم کرلیا تھا۔ ملزم نے بیان دیا تھا کہ اس نے ملاقات سے انکار پر ثنا یوسف کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

متعلقہ مضامین

  • کمبوڈیا کیساتھ جھڑپیں؛ تھائی لینڈ نے اپنے 8 سرحدی اضلاع میں مارشل لا نافذ کردیا
  • کمبوڈیا کیساتھ جھڑپیں، تھائی لینڈ نے اپنے 8سرحدی اضلاع میں مارشل لا نافذ کردیا
  • ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیش رفت، پولیس نے چالان پروسیکیوشن برانچ میں جمع کردیا
  • ’ آپریشنل واقعہ‘، شمالی غزہ میں 8 اسرائیلی فوجی زخمی
  • پشاور سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات پر سبی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا
  • شمالی وزیرستان سے دو بینک منیجرز اغوا، علاقہ مکینوں کا احتجاج کا اعلان
  • سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید
  • مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک، میجر سمیت 2 جوان شہید
  • سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹانک کے علاقے جنڈولہ میں کرفیو نافذ
  • بلوچستان میں غیرت کے نام پر ایک اور لڑکا لڑکی قتل