ایران کے سرحدی شہر سرباز میں 2 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
ایران کے سرحدی شہر سرباز میں 2 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز
ایران کے سرحدی شہر سرباز میں 2 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقتول پاکستانیوں کا تعلق احمد پور شرقیہ اورکراچی سے ہے۔ دونوں پاکستانی ایران میں حجام کی دکان پرکام کرتے تھے۔
بہاولپور سے تعلق رکھنے والے مجاہد کے بھائی کے مطابق اس کا بھائی کئی سال سے ایران میں مزدوری کرتا تھا، گزشتہ رات ملزمان نے مجاہد کو قتل کرنے کے بعد ویڈیو بھیجی۔
دوسرے مقتول محمد فہیم کے بھائی فاروق کے مطابق ملزمان نے بھائی کو اغوا کرکے تاوان طلب کیا تھا، حکومت سے مطالبہ ہے بھائی کی لاش لانےکا انتظام کیا جائے۔
یاد رہے کہ دو ماہ قبل بھی ضلع بہاولپور سے تعلق رکھنے والے 8 مزدوروں کو ایران میں قتل کردیا گیا تھا۔
ان افراد کو مبینہ طور پر 12 اپریل کو ایران کے ضلع مہرستان میں ایک ورکشاپ میں نامعلوم مسلح افراد نے ہاتھ پاؤں باندھ کر گولی مار کر قتل کر دیا تھا، وہ تقریباً 5 سال سے اس علاقے میں موٹر مکینک کے طور پر کام کر رہے تھے۔
میڈیکو لیگل طریقہ کار اور ضروری دستاویزات مکمل کرنے کے بعد مرنے والوں کی میتیں زاہدان میں پاکستان کے قونصل جنرل کے حوالے کردی گئی تھیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان سے بدترین شکست؛ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے فوج کی نااہلی کا پول کھول دیا پاکستان سے بدترین شکست؛ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے فوج کی نااہلی کا پول کھول دیا قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج طلب، بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی نیب کے زیرِ اہتمام بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی 12 جون کو ہوگی ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: گرفتار ملزم کے ہوشربا انکشافات، قتل کی وجہ بھی سامنے آگئی غزہ میں امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی حملے، عورتوں اور بچوں سمیت 58 فلسطینی شہید عمر ایوب کا اسپیکر قومی اسمبلی کو خط، اپنے خلاف ریفرنس کی تفصیلات مانگ لیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قتل کردیا گیا ایران کے کو قتل قتل کر
پڑھیں:
ٹک ٹاک نے تین ماہ میں پاکستانیوں کی کتنی ویڈیوز ڈیلیٹ کیں؟
کراچی:ٹک ٹاک نے سال 2025ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کردی۔
یہ رپورٹ جنوری 2025ء سے مارچ 2025ء تک کے اعداد و شمار پر مبنی ہے جس کے مطابق ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر تین کے دوران پاکستان میں کل 24,954,128 ویڈیوزحذف کیں۔
پاکستان میں پیشگی طور پر ویڈیوز کو حذف کرنے کی شرح انتہائی بلند رہی جو 99.4 فیصد تھی جس میں 95.8 فیصد ویڈیوز 24 گھنٹوں کے اندر ہی حذف کردی گئی۔
عالمی سطح پر ٹک ٹاک نے اس سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 211 ملین ویڈیوز حذف کیں جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیے گئے کل مواد کا تقریباً 0.9 فیصد ہیں۔
حذف کی گئی ویڈیوز میں سے 184,378,987 ویڈیوز خودکار نظام کے ذریعے شناخت کرکے حذف کی گئیں تاہم 7,525,184 ویڈیوز کو مزید جانچ کے بعد بحال کر دیا گیا۔
پیشگی حذف کرنے کی شرح 99.0 فیصد رہی اور 94.3 فیصد نشان زدہ کانٹنٹ کو پوسٹ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی حذف کردیا گیا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حذف کی گئی کل ویڈیوز کا ایک بڑا حصہ — 30.1 فیصد— حساس یا بالغ موضوعات پر مشتمل تھا جو کانٹنٹ کے حوالے سے ٹک ٹاک کی پالیسیوں کے مطابق نہیں تھا۔
مزید برآں 11.5 فیصد ویڈیوز نے پلیٹ فارم کے تحفظ اور شائستگی کے معیارات کی خلاف ورزی کی جبکہ 15.6 فیصد نے پرائیویسی اور سیکیورٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی کی۔
اس کے علاوہ حذف کی گئی ویڈیوز میں سے 45.5 فیصد کو غلط معلومات کے طور پر نشان زد کیا گیا اور 13.8 فیصد ویڈیوز کو ترمیم شدہ میڈیا اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ کانٹنٹ کے طور پر شناخت کیا گیا۔