میکسیکو(اوصاف نیوز) ریاست نیولیون میں تیز رفتار بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق میکسیکو کی ریاست نیولیون کے گورنر سیموئل گارسیا نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کیا کہ حادثہ منگل کی صبح پیش آیا۔
بجٹ 2025 میں تنخواہ دار طبقے کیلئے خوشخبری، آئی ایم ایف نے رضا مندی ظاہر کردی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونیوالی بارش 12 قیمتی جانیں نگل گئی: این ڈی ایم اے

---فائل فوٹو

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ہونے والی بارش کے باعث 12 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

این ڈی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد، 2 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبہ کے پی میں 6 جبکہ صوبہ سندھ میں بارش سے 2 اموات ہوئیں، اموات فلش فلڈ، گھر گرنے اور ڈوبنے سے ہوئیں۔

این ڈی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق بارشوں سے اب تک 233 اموات ہوئیں اور 594 افراد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 79 مرد، 42 خواتین اور 112 بچے شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق صوبہ پنجاب میں مجموعی طور پر 135 اموات جبکہ 470 افراد زخمی، خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر 56 اموات جبکہ 71 افراد زخمی ہوئے، سندھ میں مجموعی طور پر 24 اموات اور 40 افراد زخمی ہوئے جبکہ بلوچستان میں مجموعی طور پر 16 اموات ہوئیں اور 4 افراد زخمی ہوئے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں 1شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے، اسلام آباد میں بھی ایک شخص جاں بحق ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • میکسیکو سٹی ایئرپورٹ پر 2 طیارے تصادم سے بال بال بچ گئے
  • خیبر پختونخوا: 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق، 3 زخمی
  • ملک بھر میں بارشوں سے 118 بچوں سمیت 245 افراد جاں بحق ہوئے: رپورٹ
  • ملک بھر میں بارشوں سے 118 بچوں سمیت 245 افراد جاں بحق ہوئے،  رپورٹ
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہو گئے
  • کوئٹہ، راستہ نہ دینے پر کار سوار کی مظاہرین پر فائرنگ، چار افراد زخمی
  • بنگلہ دیش میں طیارہ حادثہ: اموات 27 تک پہنچ گئیں، ملک بھر میں یوم سوگ
  • بنگلہ دیش طیارہ حادثہ: ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی ، آج ملک گیر سوگ
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے ہونیوالے نقصانات کی رپورٹ جاری
  • گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونیوالی بارش 12 قیمتی جانیں نگل گئی: این ڈی ایم اے