شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 14 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل کے علاقے میں آپریشن کے دوران 14 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 14 خوارج ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، علاقے سے مزید بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے بھارت اسپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیراعظم کا قلات میں سیکیورٹی آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قلات میں سیکیورٹی آپریشن میں گزشتہ دو روز میں 8 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا
وزیراعظم نے کہا معصوم شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والے دہشتگردوں کے مزموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، پاکستان کی سالمیت کے دشمن فتنہ الہندوستان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل سد باب کے لیے پر عزم ہے،
پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان