شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن، بھارت کے حمایت یافتہ 14 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے 2 اور 3 جون کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم آپریشن کیا۔ کارروائی بھارتی پراکسی گروہ ’’فتنہ الخوارج‘‘ کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج کے ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی سرپرست دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
آپریشن کے دوران علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن کی کارروائیاں بھی جاری ہیں تاکہ کسی بھی باقی ماندہ بھارتی ایجنٹ خارجی کو انجام تک پہنچایا جا سکے۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز مادرِ وطن سے بھارتی سرپرستی میں چلنے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور ایسے تمام فتنوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک آپریشن جاری رہے گا۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :