City 42:
2025-06-06@01:12:28 GMT

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ

اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT

 ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں ایک دن کے لئے کرفیو نافذ کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج صبح 6 بجے سے لیکر شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ کرفیو کے دوران شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردئے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں تمام شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔

انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

 مودی کو دیکھیں تو یہ لگتا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی کاپی ہے

یاد رہے کہ چند ہفتے قبل بھی شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا شمالی وزیرستان میں 14 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شمالی وزیرستان میں 14 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق گورنرسندھ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی اداروں کی کامیاب کارروائیاں لائقِ تحسین ہیں،خوارج کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔گورنر سندھ نے کہا کہ قوم کے دفاع میں سکیورٹی فورسز کا حوصلہ اور قربانیاں قابلِ فخر ہیں۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کا خاتمہ سکیورٹی فورسز کا عزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • (شمالی وزیرستان )سکیورٹی فورسز کاآپریشن ،14دہشتگرد ہلاک
  • گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا شمالی وزیرستان میں 14 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین
  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، فتنہ الخوارج کے 14 دہشتگرد ہلاک
  • سکیورٹی خدشات، شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ
  • شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنیوالے 14 خوارج ہلاک
  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث آج کرفیو نافذ
  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 14 خوارج ہلاک
  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 14 خوارج ہلاک  
  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 14 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک