دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد81 ہزار 400کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 55 ہزار 900 کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 23 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 23 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل آمدایک لاکھ 69 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 69 ہزار 900 کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پر آمد 33 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 25 ہزارکیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر): آمد25 ہزارکیوسک اور اخراج 3 ہزار کیوسک رہا۔
جناح بیراج آمد ایک لاکھ 91 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 84 ہزار 700 کیوسک، چشمہ آمدایک لاکھ 98 ہزار600 کیوسک اوراخراج ایک لاکھ 80 ہزار کیوسک، تونسہ آمد ایک لاکھ 80 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 53 ہزار 600 کیوسک،گدو آمدایک لاکھ33 ہزار 900 کیوسک او ر ا خر اج ایک لاکھ 15 ہزار 400کیوسک، سکھر آمدایک لاکھ 0 1ہزار 300 کیوسک اور اخراج 66ہزار 800 کیوسک، کوٹری آمد 47ہزار 300 کیوسک اور اخراج 20 ہزار 400 کیوسک، تریموں آمد 20 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 5 ہزار 200کیوسک، پنجند آمد 11 ہزار 900 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔(جاری ہے)
آبی ذخائر میںتربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1469.32 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.777 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1163.75 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.293 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 644.80 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.135 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ہزار 300 کیوسک ہزار 900 کیوسک آمدایک لاکھ کے مقام پر میں پانی پانی کی فٹ پانی
پڑھیں:
امریکا ایران غیر یقینی صورتحال: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار
امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار رہیں۔
منگل کے روز برینٹ خام تیل 95.04 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) 91.99 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔ دونوں بینچ مارکس گزشتہ سیشن میں 5 فیصد سے زائد اضافے کے بعد مستحکم رہے۔
سرمایہ کاروں کی توجہ خاص طور پر آبنائے ہرمز کی ممکنہ بحالی اور مشرق وسطیٰ کی کشیدگی پر مرکوز ہے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور جلد کسی معاہدے کی امید ہے تاہم ایرانی میڈیا کے مطابق بات چیت میں تعطل بھی سامنے آیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں موجود اتار چڑھاؤ کا دارومدار امریکا-ایران مذاکرات اور خطے کی صورتحال پر ہے۔ دوسری جانب لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جزوی جنگ بندی کو کشیدگی کم کرنے کی محدود کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ خلیجی علاقے میں کشیدگی کے باعث تیل اور ایل این جی کی عالمی ترسیل متاثر ہوئی جس سے قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔