کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 21 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 104 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1573 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 20 ہزار 450 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس کا سابقہ ریکارڈ 1 لاکھ 20 ہزار 796 پوائنٹس تھا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سٹاک مارکیٹ میں پوائنٹس کی ایک لاکھ

پڑھیں:

سدرہ امین نے ویمنز ون ڈے میں دو ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا

پاکستانی اوپنر بیٹر سدرہ امین نے ویمنز ون ڈے میں 2000 رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔

جنوبی افریقہ کیخلاف قذافی اسٹیڈیم میں پہلے ون ڈے میں 33 سالہ سدرہ نے یہ کارنامہ 16ویں اوور کی چوتھی گیند پر سنگل لے کر انجام دیا۔

وہ بسمہ معروف اور جویریہ خان کے بعد یہ سنگ میل عبور کرنے والی تیسری پاکستانی بیٹر بنیں۔

سدرہ امین نے 150 گیندوں پر 121 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 12چوکے شامل تھے۔

پاکستان کی جانب سے ویمنز ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بسمہ معروف نے 136 میچز میں 3369 بنارکھے ہیں۔

جویریہ خان 116 میچز میں 2885 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

سدرہ امین 75 میچز میں 2099 رنز بناکر تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ ندا ڈار نے 112 میچز میں 1690 رنز بنا رکھے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار چنکارہ ہرن کے غیرقانونی شکار پر 40 لاکھ روپے جرمانہ
  • سدرہ امین نے ویمنز ون ڈے میں دو ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس میں 200 پوائنٹس سے زائد اضافہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
  • کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی تیزی کا رجحان
  • قومی ٹیم کی سدرہ امین نے ون ڈے کرکٹ میں 2ہزار رنز بنالئے
  • سونے کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار روپے کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 950 پوائنٹس کا اضافہ، سرمایہ کار پرامید
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز تیزی کا رحجان ، 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 56 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حدکو عبورکرلیا
  • منافع سمیٹنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بہتری، انڈیکس میں 950 پوائنٹس اضافہ