Express News:
2025-11-02@19:24:08 GMT

ایشیاکپ کا انعقاد؛ سوالیہ نشان تاحال برقرار

اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT

پاک بھارت کشیدگی کے باعث رواں برس ستمبر میں شیڈول ایشیاکپ کے انعقاد پر سوالیہ نشان تاحال برقرار ہے۔

گزشتہ ماہ جوہری طاقتوں کے درمیان 4 روز تک جاری رہنے والی شدید جھڑپوں اورسیز فائر کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان تلخی بدستور قائم ہے، جس کی وجہ سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے تحت ہونے والے ایشیا ٹی 20 ایونٹ کا انعقاد خطرے میں دکھائی دیتا ہے۔

بی سی سی آئی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت میں کہا کہ سچ یہ ہے کہ ہم نے ایشیاکپ کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی، ہماری توجہ مکمل طور پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور پھر انگلینڈ کے دورے پر مرکوز ہے۔ 

مزید پڑھیں: "ایشیاکپ میں پاکستان کو حصہ بنتے نہیں دیکھ سکتا"

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی معاملے پر کوئی واضح موقف اختیار نہیں کیا، بورڈ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ جب وقت آئے گا، تب فیصلہ کریں گے۔ 

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی بھی اس حوالے سے کسی قسم کی رائے دینے سے گریزاں ہیں، ایشیائی کرکٹ پر چھائی غیر یقینی کے سائے صرف ایشیا کپ تک محدود نہیں، پیر کے روز اے سی سی نے سری لنکا میں شروع ہونے والے ویمنز ایمرجنگ ایشیاکپ کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ وجوہات میں شدید موسم اور چکن گنیا وائرس کا پھیلاؤ بیان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی؛ ایشیاکپ کا مستقبل تاریکی میں ڈوبنے لگا

واضح رہے کہ رواں سال خواتین کا ون ڈے ورلڈکپ بھارت میں منعقد ہونے جا رہا ہے، تاہم آئی سی سی کی خاص پالیسی کے تحت پاکستان اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گا، یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور سیاسی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں ایشیاکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟

گزشتہ چند برسوں میں بھارت اور پاکستان کے درمیان باہمی کرکٹ تعلقات معطل ہو چکے ہیں، آخری باہمی وائٹ بال سیریز 2013 میں کھیلی گئی تھی،  اس کے بعد سے دونوں ٹیمیں صرف آئی سی سی یا اے سی سی کے زیر اہتمام ملٹی نیشنل ایونٹس میں ہی آمنے سامنے آئی ہیں۔ 

اس سال کی چیمپیئینز ٹرافی میں بھی بھارت نے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے دبئی میں اپنے تمام میچز کھیلے تھے جبکہ بھارت کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے بھی تنگ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ نیوٹرل وینیو پر بھی پاکستان کے خلاف کھیلنے کے حامی نہیں تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بی سی سی آئی کے فیصلے کا احترام کریں گے۔
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

آئی سی سی اجلاس میں میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے، محسن نقوی

لاہور:

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی  نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس میں میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔

لاہور میں اسکول ٹورنامنٹ کے افتتاح پر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں سربراہ پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی کا اجلاس ہورہا ہے تو اس میں میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے، دیکھیں گے آئی سی سی کے اس اجلاس میں کیا ہوتا ہے۔

آئی سی سی کا اجلاس 4 نومبر کو دبئی میں ہو رہا ہے۔

محسن  نقوی سے جب ایشیا کپ کی ٹرافی سے متعلق سوال پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

چیئرمین پی سی بی نے پاکستان کرکٹ کے لیے گراس روٹ سطح سے فٹنس کلچر کو اہم قرار دے دیا اور کہا کہ آگے بڑھنے کے لیے فٹنس کے ساتھ  متوازن خوراک بہت ضروری ہے۔

محسن نقوی نے پی سی بی اسکول کپ کے فائنل راونڈ میں حصہ لینے والی آٹھ ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ اسکول کرکٹ کے فروغ سے ہی اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے نوجوان کھلاڑیوں کو اچھی کارکردگی دیکھانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • 9مئی واقعات میں ملوث ہونے پر سہیل آفریدی کی عوامی عہدے کے لیے اہلیت سوالیہ نشان ہے، اختیار ولی خان
  • ایشوریا رائے ایسا کیا کرتی ہیں کہ 52سال کی عمر میں بھی ان کے حسن کا چرچا برقرار ہے؟
  • آزاد کشمیر میں سیاسی عدم استحکام جاری، پی پی نے تحریک عدم اعتماد تاحال جمع نہ کروائی
  • آئی سی سی اجلاس میں میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے، محسن نقوی
  • پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہونے کو تیار
  • غازی علم الدین شہید کا کارنامہ جرأت مند ی کا نشان ہے‘جماعت اہلسنت
  • پاکستان: افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کی افغانستان میں موجودگی تسلیم کر لی
  • پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی برقرار رکھنے پر متفق
  • پاکستان اور افغانستان کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق
  • جنگ بندی برقرار: پاکستان، افغانستان نگرانی اور تصدیق کے میکنزم پر بھی متفق، اگلا دور  6 نومبر کو: ترک وزارت خارجہ