وفاقی بجٹ کا حجم17.5کھرب تک رکھنے کا تخمینہ،چھوٹی گاریوں پر ٹیکس میں اضافہ متوقع
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کا تخمینہ 17.5 کھرب روپے لگایا ہے، جو رواں سال کے مقابلے میں تقریباً 1.3 کھرب روپے کم ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ بجٹ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے، جس میں دفاعی اخراجات، قرضوں پر سود کی ادائیگیاں، ترقیاتی فنڈز اور دیگر اخراجات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے لیے آئندہ مالی سال کا ہدف 14.
معاشی ٹیم نے اس بجٹ کی تفصیلات پر وزیرِاعظم شہباز شریف کو بریفنگ دے دی ہے۔ بجٹ میں مختلف شعبوں پر ٹیکس اصلاحات کی تجاویز بھی شامل کی گئی ہیں۔ شیئرز کے منافع پر ٹیکس بڑھانے اور 1000 سی سی تک کی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کو موجودہ 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
آئی ایم ایف نے کفایت شعاری کے اصولوں پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔ اس کے تحت وفاقی وزارتوں اور محکموں میں نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے حالیہ مذاکرات کامیاب رہے ہیں، اور بجٹ کی تیاری اس کے معاہدے کے فریم ورک کے مطابق کی جا رہی ہے۔
مزیدپڑھیں:بغیر ثبوت چالان نہیں ہونگے، ٹریفک وارڈنز کی وردی کیساتھ باڈی کیمرے منسلک
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کھرب روپے
پڑھیں:
لاہور میں مون سون کے چوتھے اسپیل کی موسلادھار بارش
لاہور:مون سون کے چوتھے اسپیل کے دوران رات گئے لاہور میں موسلادھار بارش سے شہر کی شاہراہیں جل تھل ایک ہو گئیں، گرمی اور حبس کی شدت میں واضح کمی آئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش چوک ناخدا میں 65 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، دیگر علاقوں میں لکشمی چوک 57، ایئرپورٹ 43، پانی والا تالاب 43، جیل روڈ 42 اور مغلپورہ میں 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور مکمل طور پر متحرک ہے۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے تمام مرکزی شاہراہوں اور انڈر پاسز کو کلیئر رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
ڈی جی واسا کی جانب سے تمام فیلڈ ٹیموں اور مشینری کو ہر وقت تیار رکھنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ ایم ڈی واسا نے ہدایت کی کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز پر جنریٹرز اسٹینڈ بائی پر رکھے جائیں۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے تمام ڈسپوزل پمپس کو مکمل آپریشنل رکھنے اور ان کی سکرینیں مسلسل صاف کرنے کی ہدایت دی ہے۔
انہوں نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ پانڈنگ اور چوکنگ کی فوری نگرانی کریں اور نکاسی کو یقینی بنائیں۔
کمشنر لاہور زید بن مقصود نے واسا، ایل ڈی اے، ایم سی ایل، سی بی ڈی، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام ایمرجنسی ٹیمیں سورنگ پوائنٹس پر موجود رہیں اور فوری ردعمل دیں۔
کمشنر نے واضح کیا کہ نشیبی علاقوں، مین روڈز اور ملحقہ ایریاز میں ایمرجنسی ٹیمیں نکاسی آب کو ممکن بنانے کے لیے متحرک رہیں۔ تمام متعلقہ محکموں کو اپنے اپنے علاقوں میں مؤثر نگرانی اور فوری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔