چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، شہباز شریف نے عمر ایوب کو ملاقات کیلئے مدعو کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
وزیراعظم نے نئے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی تقرری کیلئے مشاورت کے لیئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر ملاقات کیلئے مدعو کر لیا۔ خط میں وزیراعظم نے لکھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہو چکی ہے، جبکہ انہوں نے آرٹیکل 215 کے تحت کام جاری رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نئے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی تقرری کیلئے مشاورت کا آغاز ہوگیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کو خط لکھ کر ملاقات کیلئے مدعو کر لیا۔ خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہو چکی ہے، جبکہ انہوں نے آرٹیکل 215 کے تحت کام جاری رکھا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 218 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کیلئے تجاویز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال ہونی ہیں، چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی تقرری کیلئے آپ کو ملاقات کی دعوت دیتا ہوں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی ملاقات کی کی تقرری
پڑھیں:
وزیراعظم سے ملنے کی فرمائش، شہباز شریف نے طالبہ کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کی تقریب کے دوران ایک طالبہ درجان بی بی کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا۔ تقریب میں اپنی تقریر کے دوران ایک طالبہ نے وزیراعظم سے ملنے کی فرمائش کی۔ وزیراعظم نے طالبہ کو بلایا اور اٹھ کر طالبہ کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا۔ وزیراعظم نے طالبہ کے سر پر پیار دیا اور تمام حاضرین نے تالیاں بجائیں، شہباز شریف نے بھی تالیاں بجائیں اور طالبہ کی حوصلہ افزائی کی۔