ثناء یوسف قتل کیس: شناختی پریڈ کیلئے ملزم کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں گرفتار ملزم عمر حیات کی شناخت پریڈ کی درخواست منظور کرلی گئی، گرفتار ملزم کو شناختی پریڈ کے لیے 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں گرفتار ملزم عمر حیات کو ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
دورانِ سماعت ڈیوٹی پراسیکیوٹر کی جانب سے ثنا یوسف قتل کیس کے مقدمے کا متن پڑھا گیا، جبکہ متعلقہ عدالت کے پراسیکیوٹر اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کی غیرحاضری پر ڈیوٹی مجسٹریٹ احمد شہزاد نے پراسیکیوٹرز پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ میری عدالت کے پراسیکیوٹر کہاں ہیں؟
مقتولہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کی اپنے قاتل سے ہونے والی آخری گفتگو سامنے آگئی ہے، جو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ کے باہر گولی مارنے سے قبل ہوئی تھی۔
ڈیوٹی مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ویسے پراسیکیوٹر آتے نہیں، ہائی پروفائل کیس ہے تو سب پراسیکیوٹرز پہنچ گئے۔ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کو کمرہ عدالت میں بلائیں، جس پر ڈیوٹی پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر چھٹیوں پر ہیں۔
ڈیوٹی مجسٹریٹ احمد شہزاد نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر آئیں گے تو کیس آگے چلے گا۔
ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کے آنے تک عدالت نے سماعت میں وقفہ کردیا، جس کے بعد ملزم عمر حیات کو دوبارہ گاڑی میں بٹھا دیا گیا۔
بعدازاں ڈیوٹی مجسٹریٹ احمد شہزاد نے تفتیشی افسر کی استدعا پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عمرحیات کو شناخت پریڈ کےلیے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
یاد رہے کہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عمر حیات کے خلاف تھانہ سنبل میں قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مجسٹریٹ احمد شہزاد ڈیوٹی مجسٹریٹ ملزم عمر حیات ثناء یوسف ٹک ٹاکر قتل کیس قتل کی
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔