اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں گرفتار ملزم عمر حیات نے اعترافِ جرم کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر حیات رینٹ پر حاصل کی گئی فورچونر گاڑی کے ذریعے فیصل آباد سے اسلام آباد پہنچا، وہ پہلے 29 مئی اور پھر 2 جون کو اسی گاڑی میں آیا، تاہم گاڑی کا کرایہ تک ادا نہ کیا۔

گرفتاری کے وقت ملزم کی جیب سے محض چند سو روپے برآمد ہوئے جبکہ رینٹ اے کار کا مالک بھی پیسے لینے تھانے پہنچ گیا۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم خود کو لینڈ لارڈ کا بیٹا ظاہر کرتا تھا، حالانکہ اس کا والد ایک ریٹائرڈ گریڈ 16 سرکاری ملازم ہے۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

ملزم نے بیان دیا کہ وہ ثنا یوسف کی سالگرہ پر کیک اور تحائف لے کر آیا تھا، لیکن ملاقات سے انکار پر دل برداشتہ ہو گیا۔ بعدازاں 2 جون کی صبح 5 بجے وہ دوبارہ ثنا کے گھر پہنچا، کئی گھنٹے انتظار کے بعد بھی ملنے سے انکار پر اس نے غصے میں آ کر اسے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

واردات کے بعد وہ موقع سے فرار ہوا، پہلے بائیک رائیڈ، پھر ٹیکسی اور آخر کار بس کے ذریعے فیصل آباد واپس پہنچا۔ ادھر اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے پولیس کی استدعا پر ملزم عمر حیات کی شناخت پریڈ منظور کرتے ہوئے اسے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ ٹک ٹاکر ثنا یوسف شناخت پریڈ عمر حیات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ ٹک ٹاکر ثنا یوسف شناخت پریڈ عمر حیات ٹک ٹاکر ثنا یوسف اسلام آباد عمر حیات

پڑھیں:

اسلام آباد؛ شراب کے نشے میں دھت نوجوان کی ہلڑ بازی و پولیس اہلکاروں پر تشدد، ملزم گرفتار

اسلام آباد کے علاقے آئی 8 میں بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں ہلڑ بازی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جس پر نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی کی، ملزم نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں اور دھمکیاں دیں جبکہ ایک اہلکار کو تھپڑ بھی رسید کیا

ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو رات گئے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تھانہ آئی نائن پولیس نے عاقب نعیم کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔ ملزم عاقب نعیم نے اسے سے قبل پی ڈبلیو ڈی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک صحافی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

ملزم کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ اندراج کے یئے صحافی نے درخواست دے رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ زوم پر جبکہ صوبائی جنرل سیکرٹری محمد یوسف، امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد حنیف شیخ مرکز تبلیغ اسلام میں اجتماع ارکان سے خطاب کررہے ہیں
  • اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار
  • اسلام آباد میں نشے میں مست نوجوان کی بدتمیزی، پولیس پر تشدد کے بعد گرفتار
  • کراچی: 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار
  • اسلام آباد؛ شراب کے نشے میں دھت نوجوان کی ہلڑ بازی و پولیس اہلکاروں پر تشدد، ملزم گرفتار
  • اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
  • اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری
  • سشانت سنگھ کا قاتل کون ہے؟ اداکار کی بہن کا نیا انکشاف
  • سرکاری ملازمین کیلیے رہائشی مکانات کے کرایوں کی حد میں بڑا اضافہ