2025-06-06@02:26:41 GMT
تلاش کی گنتی: 8

«ڈیوٹی مجسٹریٹ»:

    عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران لاہور کی عدالتوں میں ڈیوٹی ججز مقرر کردئیے گئے ہیں.ضلعی کچہری، ماڈل ٹاؤن اور کینٹ کچہری میں مجسٹریٹس ڈیوٹی دیں گے۔ضلعی کچہری میں بشریٰ انور، محمد کاشف پاشا، سمیرا جبار اور حمیدالرحمان ڈیوٹی دیں گے.ماڈل ٹاؤن کچہری میں ارشد حسین، آصف طاہر اور عبدالحفیظ ڈیوٹی دیں گے۔اسی طرح کینٹ کچہری میں محمد معظم احمد، اعجاز احمد اور صبیحہ شہناز ڈیوٹی سر انجام دیں گی.5جون کو تینوں تحصیلوں میں مجسٹریٹس شام 7 بجے تک دستیاب ہوں گے۔بیل بانڈز اور رہائی کے احکامات کیلئے مجسٹریٹس کو مقرر کیا گیاہے۔
    — فائل فوٹو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں گرفتار ملزم عمر حیات کی شناخت پریڈ کی درخواست منظور کرلی گئی، گرفتار ملزم کو شناختی پریڈ کے لیے 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں گرفتار ملزم عمر حیات کو ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔دورانِ سماعت ڈیوٹی پراسیکیوٹر کی جانب سے ثنا یوسف قتل کیس کے مقدمے کا متن پڑھا گیا، جبکہ متعلقہ عدالت کے پراسیکیوٹر اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کی غیرحاضری پر  ڈیوٹی مجسٹریٹ احمد شہزاد نے پراسیکیوٹرز پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ میری عدالت کے پراسیکیوٹر کہاں ہیں؟ ثنا یوسف نے قاتل سے آخری...
    قیصر کھوکھر : سول سیکرٹریٹ کے مین گیٹ پر ڈیوٹی دینے والے ویلفیئر سٹاف نے رسک الاؤنس کا مطالبہ کر دیا. ویلفیئر سٹاف نے حفاظتی کٹ اور دیگر سیکورٹی آلات فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ سکیورٹی سٹاف کا کہنا ہے کہ سول سیکرٹریٹ کے مین گیٹ پر بے یارو مددگار ڈیوٹی دیتے ہیں۔ ہمارے پاس مناسب سکیورٹی آلات ہیں اور نہ ہی حفاظتی کٹ ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ان کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ ویلفیئر سٹاف نے چیف سیکرٹری پنجاب سے پولیس کی طرز پر رسک الاؤنس دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ ...
    —فائل فوٹو سینیٹ نے سول کورٹس ترمیمی بل منظور کر لیا، بل وزیرِ مملکت شذرہ منصب نے منظوری کےلیے پیش کیا۔اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیرِ مملکت کو علم ہی نہیں کہ بل میں ہے کیا، بہتر ہوتا کہ بل کی منظوری کے لیے وزیر قانون ایوان میں موجود ہوتے۔اس کے علاوہ سینیٹ میں سول سرونٹس ترمیمی بل بھی شذرہ منصب کی جانب سے پیش کیا، جس کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ سینیٹ: پاک افریقہ تعلقات کے فروغ کی قرارداد متفقہ طور پر منظورسینیٹ میں قرارداد نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کی۔ شذرہ منصب نے کہا کہ بل سرکاری افسران...
    نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی حکومت نے مقامی صنعتوں کو فروغ دینے اور امریکی جوابی ٹیرف کے ممکنہ اثرات سے بچانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں (EV) کی بیٹریوں اور موبائل فون کی تیاری میں استعمال ہونے والی متعدد اشیا پر درآمدی ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے منگل کے روز پارلیمنٹ میں فنانس بل 2025 پر ووٹنگ سے قبل کہا کہ حکومت کا مقصد مقامی پیداوار کو بڑھانا اور برآمدی مسابقت کو بہتر بنانا ہے، اسی لیے خام مال پر عائد ڈیوٹی میں کمی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ الیکٹرک وہیکل (ای وی) بیٹریوں کی تیاری میں استعمال ہونے والی 35 اشیاء اور موبائل فون بنانے میں استعمال ہونے والی 28 اشیاء...
    ایف بی آر نے خفیہ اداروں کی رپورٹ پر نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارکر سگریٹ سیکٹر میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی اڑھائی ارب روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی چوری پکڑی لی۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے خفیہ اداروں کی رپورٹ پر چندروز قبل بہاولنگر میں نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارکر سگریٹ سیکٹر میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی اڑھائی ارب روپے کی ڈیوٹی ٹیکس چوری اور دس ارب روپے سے زائد مالیت کی نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ قبضے میں لے کر ضبط کیے تھے۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال کی ہدایت پر چیف کمشنر آرٹی او بہاولپور صاحبزادہ عبدالمتین نے...
    اسلام آباد: ایف بی آر نے خفیہ اداروں کی رپورٹ پر نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارکر سگریٹ سیکٹر میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی اڑھائی ارب روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی چوری پکڑی لی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے خفیہ اداروں کی رپورٹ پر اسمگنگ اور ڈیوٹی و ٹیکس چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا، ایف بی آر کے سینئر افسر نے منگل کو’’ ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ خفیہ اداروں کی رپورٹ پر شواہد کی روشنی میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال کی ہدایت پر چیف کمشنر آرٹی او بہاولپور صاحبزادہ عبدالمتین نے کمشنر آر ٹی او ممتاز احمد ،ڈپٹی کمشنر عمران یوسف اور آڈٹ...
    کراچی: کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ نے ایکسپورٹ فیسیلٹیشن اسکیم کے تحت 97کروڑ روپے مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسوں کی چوری کے ایک اور بڑے فراڈ کو بے نقاب کرتے ہوئے دو صنعتی یونٹس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ شیراز احمد نے موصولہ خفیہ اطلاع پر میسرز ایم ڈی انڈسٹریز اور میسرز دینار انڈسٹریز کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا۔ تحقیقات کے دوران دونوں کمپنیاں ایکسپورٹ فیسیلٹیشن اسکیم کے غلط استعمال میں ملوث پائی گئیں۔ تحقیقات کے دوران کمپنیوں کے برآمدی طریقہ کار نے اس وقت شکوک و شبہات کو جنم دیا جب مذکورہ کمپنی کی جنوری 2025 میں ماہانہ درآمدات اچانک ایک کنٹینر سے بڑھ کر 47 کنٹینرز تک پہنچ گئی اور...
۱