کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ، 6 ارب 70 کروڑ کا ریونیو وصول
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
کراچی:
ڈائریکٹوریٹ کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے گزشتہ دو سال کے دوران 60 ارب 50 کروڑ روپے مالیت کی کسٹمز ڈیوٹی و دیگر ٹیکسوں کی چوری کی نشاندہی کرنے کے بعد 6 ارب 70 کروڑ روپے مالیت کے خطیر ریونیو کی وصولیاں کی ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے منگل کو جاری ہونیوالے دو سالہ کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ذوالفقار چوہدری کی قیادت میں موصولہ خفیہ اطلاعات پر بعد ازکسٹمز کلئیرنس آڈٹ میں درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔
اس عرصے میں ڈائریکٹوریٹ کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ سائوتھ کی جانب سے صرف سولر پینل کی درآمدات میں ایک کھرب 20ارب روپے مالیت کی منی لانڈرنگ بھی بے نقاب کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چالاک درآمدکنندگان کی جانب سے درآمدی دستاویزات میں سولر پینلز کی زائد قیمت ظاہرکرکے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے۔
ڈائریکٹوریٹ کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ سائوتھ کراچی نے گذشتہ دوسال کے دوران 48ارب روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسوں کی چوری کی نشاندہی کرتے ہوئے 2ارب روپے مالیت کاریونیو وصول کیا۔
جبکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ سینٹرل نے ان دو سالوں کے دوران 12ارب 50کروڑ روپے مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسوں کی نشاندہی کی اور ڈیوٹی وٹیکسوں کی میں 4ارب 70کروڑ روپے کی وصولیاں کی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: روپے مالیت کی نشاندہی
پڑھیں:
خاتون مداح سے ملنے والی 2 ارب 37 کروڑ سے زائد کی جائیداد کا سنجے دت نے کیا کیا؟
بھارتی اداکار سنجے دت نے خاتون مداح کی جانب بطور تحفہ ملنے والی جائیداد کے بارے میں انکشاف کردیا۔
سنجے دت نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ 2018 میں جب ایک خاتون نے اپنی جائیداد ان کے نام کردی تو یہ ان کیلئے بھی بےحد حیران کن لمحہ تھا کہ ان کی ایک مداح ان سے اس قدر محبت کرتی تھی کہ مرنے سے قبل جائیداد ان کے نام کرگئی۔
سنجے دت کے مطابق 62 سالہ نیشا پٹیل نے بینک کو ہدایت کی تھی کے ان کے مرنے کے بعد جائیداد اور رقم سنجے دت کو منتقل کر دی جائے اور بینک نے ایسا ہی کیا تاہم انہوں نے یہ رقم ان کے ورثا کو واپس کردی کیونکہ وہی اس کے اصل حقدار تھے اور اس رقم یا جائیداد کو رکھنا اُن کے اُصولوں کیخلاف تھا۔
یاد رہے کہ یہ جائیداد 72 کروڑ بھارتی روپے کی تھی جو کہ پاکستانی روپے کے لحاظ سے 2 ارب 37 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔
سنجے دت کے اس انکشاف کے بعد مداحوں کی جانب سے ان کے اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔ سنجے کو حال ہی میں فلم بھوتنی اور ہاؤس فل 5 میں دیکھا گیا تھا جبکہ اب وہ جلد نئی فلم آکھنڈہ میں جلوہ گر ہوں گے۔