عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران لاہور کی عدالتوں میں ڈیوٹی ججز مقرر کردئیے گئے ہیں.ضلعی کچہری، ماڈل ٹاؤن اور کینٹ کچہری میں مجسٹریٹس ڈیوٹی دیں گے۔ضلعی کچہری میں بشریٰ انور، محمد کاشف پاشا، سمیرا جبار اور حمیدالرحمان ڈیوٹی دیں گے.ماڈل ٹاؤن کچہری میں ارشد حسین، آصف طاہر اور عبدالحفیظ ڈیوٹی دیں گے۔اسی طرح کینٹ کچہری میں محمد معظم احمد، اعجاز احمد اور صبیحہ شہناز ڈیوٹی سر انجام دیں گی.

5جون کو تینوں تحصیلوں میں مجسٹریٹس شام 7 بجے تک دستیاب ہوں گے۔بیل بانڈز اور رہائی کے احکامات کیلئے مجسٹریٹس کو مقرر کیا گیاہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کچہری میں

پڑھیں:

کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:

شہر قائد میں پاکستان بازار پولیس نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے گلشنِ بہار میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت اسد کے نام سے کرلی گئی ہے، جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقابلے کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ، متعدد موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کرلی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • طلباء کے مقابلے میں اساتذہ کی تعداد زیادہ ضلعی افسر سے وضاحت طلب
  • لاہور، محلے داروں میں جھگڑا کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے خاتون جاں بحق
  • پی ٹی آئی رہنما خولہ چودھری کو راولپنڈی کچہری میں پیش کردیا گیا
  • کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گھر میں آتشزدگی، 2 خواتین جاں بحق
  •   ایف بی آر کو جولائی تا اکتوبر 270 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا
  • جمیعت علما پاکستان ضلع جیکب آباد کے انتخابی اجلاس کا انعقاد
  • پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، خطرناک دہشتگرد تنظیم کے اہم رکن سمیت 18دہشتگرد گرفتار
  • سندھ بلڈنگ، صدر ٹاؤن میں غیر قانونی عمارتوں کی تعمیرات، حکام بے پروا
  • حکومت پنجاب نے وزیر اعظم کے پروٹوکول کیلئے گاڑیاں فراہم کر دیں