اس وقت بھارت میں ایسی صلاحیت نہیں کہ ہمارا پانی روک سکے: شیراز میمن
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
سابق ایڈیشنل انڈس واٹر کمشنر شیراز میمن نے کہا ہے کہ اس وقت بھارت میں ایسی صلاحیت نہیں کہ ہمارا پانی روک سکے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت مستقبل میں بڑے پروجیکٹ بنا سکتا ہے لیکن اس کے لیے اربوں ڈالرز درکار ہوں گے۔
شیراز میمن کا کہنا تھا کہ فنانس دستیاب ہو بھی تو ڈیم بنانے میں 10 سے 15 سال لگ سکتے ہیں، پاکستان ورلڈ بینک کے توسط سے کہہ سکتا ہے کہ بھارت ہم سے بات چیت کرے۔
سابق واٹر کمشنر شیراز میمن نے کہا ہے کہ گرمیوں میں بھارت کے پاس پانی روکنے کی چوائس بہت محدود ہے، بگلیہار ڈیم میں چند گھنٹے سے زائد بھارت پانی نہیں روک سکتا۔
انہوں نے کہا کہ بدترین صورتِ حال پیدا ہو تو ہم اقوام متحدہ سے بھی رجوع کر سکتے ہیں، اس سے قبل کہ ایسی صورتِ حال پیدا ہو، دوطرفہ بات چیت کی کوشش ہو سکتی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت میں نئی حکومت آئے تو بھی بہتری کی اُمید کی جا سکتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
ٹنڈو جام: صوبائی وزیر شرجیل میمن اپنے حلقے میں عوامی شکایات سن رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-05-25