لاہور کی فضائی حدود میں مختلف روٹس کمرشل پروازوں کیلئے بند
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے لاہور میں روٹس کی بندش کا نوٹم جاری کر دیا۔
نوٹم کے مطابق لاہور کی فضائی حدود کے مختلف روٹس کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔
نوٹم میں بتایا گیا ہے کہ مخصوص فضائی روٹ آپریشنل وجوہات کے پیش نظر بند کیے گئے ہیں، تمام کمرشل پروازوں کو متبادل روٹس سے گزرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
نوٹم کے مطابق مخصوص فضائی روٹ دن 1 بجے تک کمرشل پروازوں کےلیے بند رہیں گے۔
اس حوالے سے ذرائع ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور روٹس بھارتی ایئر فورس کی مشقوں کی وجہ بند ہیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کمرشل پروازوں
پڑھیں:
پاکستان تحریک انصاف کا 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان کی رہائی کیلئے عوامی رائے کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے درخواست میں کہا کہ 5 اگست کو 4 سے 10 بجے تک پارٹی قیادت کیساتھ صوبائی اسمبلی کے ممبران مینار پاکستان میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، یہ جلسہ پرامن اور جمہوری تقاضوں کے مطابق ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان کی رہائی کیلئے عوامی رائے کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے درخواست میں کہا کہ 5 اگست کو 4 سے 10 بجے تک پارٹی قیادت کیساتھ صوبائی اسمبلی کے ممبران مینار پاکستان میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، یہ جلسہ پرامن اور جمہوری تقاضوں کے مطابق ہوگا۔ شیخ امتیاز نے درخواست میں کہا ہے کہ اگر مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت ممکن نہ ہو تو کسی متبادل جگہ پر جلسہ کی اجازت دی جائے۔