پاکستانی پارلیمانی وفد کا واشنگٹن ڈی سی میں مصروف دن، کئی اہم ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت پاکستان کے اعلیٰ سفارتی اور پارلیمانی وفد نے دورہ واشنگٹن ڈی سی کے پہلے دن متعدد اہم ملاقاتیں کیں۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمانی وفد کے سربراہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو کا امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس کی اور دورے کے مقاصد اور پائیدار امن کے حوالے سے پاکستان کا نقطہ نظر بھرپور انداز میں پیش کیا۔
چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے معروف خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات چیت کی اور جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے پر امریکی قیادت کی کاوشوں کو سراہا۔
اس کے علاوہ انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ کو انٹرویو دیا۔ پاکستانی وفد کے سربراہ امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے شریک چیئرمین اور ممبران سے ملاقات کریں گے۔
سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری متعدد کانگریس اراکین اور امریکی سینیٹرز سے بھی ملاقات کریں گے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری معروف امریکی تھنک ٹینک سی ایس آئی ایس میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی رہنماؤں سے ملاقات بھی وفد کی مصروفیات میں شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو
پڑھیں:
اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای کے درمیان ملاقات ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی پیش رفت اور کثیر الجہتی فورمز میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کا شکریہ ادا کیا۔
چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے ایس سی او کونسل برائے سربراہانِ مملکت کی آئندہ صدارت سنبھالنے اور 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے پر پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔