مودی اسرائیلی وزیر اعظم کی ٹیمو کاپی، ’بلاول نے نیو یارک جانے سے پہلے فیصل آباد کا چکر لگایا تھا؟‘
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
اقوام متحدہ میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی سفارتی وفد کے سربراہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ’ٹیمو ورژن‘ قرار دے دیا۔
بلاول بھٹو نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو میں پہلگام واقعے کے بعد کی صورت حال پر پاکستان کا موقف پیش کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ نریندر مودی ایک طرح سے نیتن یاہو کا ٹیمو ورژن ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم انڈین حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بدترین مثالوں سے متاثر نہ ہوں۔ بد قسمتی سے انڈیا انتہائی غلط انداز میں متاثر ہوا ہے۔
نریندر مودی نیتن یاہو کی سستی کاپی اور اسکا ٹیمو ورژن ہے۔
بلاول بھٹو زرداری pic.
— The Thursday Times (@thursday_times) June 3, 2025
بلاول بھٹو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔ ساجد عثمانی نے لکھا کہ بلاول بھٹو کے اس حق سچ کو فراموش کرنا زیادتی ہوگی انہوں نے ایسا دل خوش کر دیا کہ ہر پاکستانی کی زبان پر فخر سے بلاول بلاول ہو رہا ہے۔
نریندر مودی ایک طرح سے نتن یاہو کا ’ٹیمو ورثن‘ اور گھٹیا کاپی ہیں: بلاول بھٹو
بلاول کے اس حق سچ کو فراموش کرنا زیادتی ہوگی
بلاول نے ایسا دل خوش کر دیا کہ ہر پاکستانی کی زباں پر فخر سے بلاول بلاول ہو رہا pic.twitter.com/GjsOJcCxBQ
— Sajid usmani (@sajidusmani787) June 4, 2025
آصف علی خان نے لکھا کہ اتنی دلیرانہ باتیں بے نظیر بھٹو کا بیٹا ہی کر سکتا ہے۔
جی او شیرا ۔ اتنی دلیرانہ باتیں بینظیر بھٹو کا بیٹا ہی کر سکتا ہے https://t.co/4aS1dysZIu
— Asif Ali Khan (@asif_bhatti67) June 4, 2025
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ بلاول نے نیو یارک جانے سے پہلے فیصل آباد کا چکر لگایا تھا؟
بلاول نے جانے سے پہلے فیصل آباد کا چکر لگایا تھا؟ https://t.co/HMptoW0CWn
— Imran Mehar (@imranmehar2) June 4, 2025
بنیان مرصوص نامی پیج نے لکھا کہ پیپلز پارٹی سے لاکھ اختلاف سہی مگر بلاول زرداری نے مودی کو آئینہ دکھا دیا ہے۔
نریندر مودی ایک طرح سے نتن یاہو کا ’ٹیمو ورثن‘ اور خراب کاپی ہیں: بلاول بھٹو
پیپلز پارٹی سے لاکھ اختلاف سہی مگر بلاول زرداری نے مودی کو آئینہ دکھا دیا۔ pic.twitter.com/2CCjQMzFrX
— Bunyan Marsoos (@Pakistani6_0) June 4, 2025
مطیع اللہ نے لکھا کہ مودی کی ذلت کا سفر گجرات کہ قصاب سے ہوا تھا اور اس لقب کا موجد یہی نوجوان تھا جس نے آج نیتن یاہو کی سستی کاپی اور ٹیمو ورژن کا لقب دیا۔
مودی کی ذلت کا سفر گجرات کہ قصاب سے ہوا تھا اور اس لقب کا موجد یہی نوجوان تھا جس نے آج یتن یاہو کی سستی کاپی اور ٹیمو ورژن کا لقب دیا بتانا یہ تھا مودی سمیت تمام دشمنان وطن کو اگر کوئی لتاڑ سکتا عالمی سطح پر تو وہ صرف اور صرف #امن_کا_سفیر_بلاول ہے ۔@narendramodi pic.twitter.com/MsS0mQXMlK
— Mati Ullah (@MatiUllah_11) June 3, 2025
سابق رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے مودی پر درست تنقید کی لیکن بدقسمتی سے، انہوں نے جو اصطلاح استعمال کی وہ ’ٹیمو‘ کے لیے توہین آمیز تھی۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو معلوم ہونا چاہیے کہ ٹیمو بری کاپیاں نہیں بناتا بلکہ امریکا میں بھی اس کا یوزر بیس بڑھ رہا ہے اور اس کا عالمی یوزر بیس اب ایمازون سے صرف 10 فیصد پیچھے ہے اور عنقریب اسے پیچھے چھوڑنے والا ہے۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ چینی مصنوعات کے ناقص ہونے کا مغربی بیانیہ اب پرانا ہو چکا ہے اور یہ بات پاکستانیوں کو بھارت کے ساتھ پہلگام تنازع کے دوران چینی ٹیکنالوجی کے غلبے کے بعد کسی اور سے بہتر معلوم ہونی چاہیے۔
Bilawal Bhutto in a media talk has rightly critiqued Modi and compared him with Netanyahu . Unfortunately the analogy he used was disparaging for @shoptemu. He should know that Temu is not a poor copy. Even in the USA it has been the app with the fastest growing user base and its…
— Asad Umar (@Asad_Umar) June 4, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو نے لکھا کہ ٹیمو ورژن نیتن یاہو کہ بلاول بلاول نے انہوں نے یاہو کا کہا کہ
پڑھیں:
نریندر مودی کی ریلی سے پہلے 6 صحافیوں کو نظربند کرنا اُنکی گھبراہٹ کا مظہر ہے، کانگریس
سپریا شرینیت نے کہا بہار میں نہ سرمایہ کاری ہورہی ہے اور نہ ہی ملازمتیں بن رہی ہیں، نوجوانوں کا مستقبل بحران میں ہے کیونکہ ڈگریاں فروخت ہو رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے مظفر پور میں وزیراعظم نریندر مودی کی ہوئی انتخابی ریلی سے قبل 6 صحافیوں کو نظربند کئے جانے کی خبر پر کانگریس نے اپنا تلخ ردعمل ظاہر کیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ یہ عمل نریندر مودی اور بہار کی این ڈی اے حکومت کی گھبراہٹ ظاہر کرتا ہے۔ اس معاملے میں کانگریس کی سینیئر لیڈر اور قومی ترجمان سپریا شرینیت نے آج مظفر پور میں ایک پریس کانفرنس کی۔ اس دوران میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل مظفر پور سے خبر آئی کہ وزیراعظم نریندر مودی کی ریلی سے قبل 6 صحافیوں کو نظربند کیا گیا۔ اس سے یہ سوال اٹھتا ہے کہ نریندر مودی آخر کیوں گھبراتے ہیں، جو صحافی سوال پوچھتے ہیں، حقیقت حال سامنے رکھتے ہیں، سچائی کو عوام تک لے جاتے ہیں، ان سے نریندر مودی کیوں گھبراتے ہیں۔
پریس کانفرنس میں طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے سپریا شرینیت نے کہا کہ نریندر مودی اُن لوگوں کو انٹرویو دیتے ہیں جو سوال کرتے ہیں "آپ تھکتے کیوں نہیں، آپ کوئی ٹانک پیتے ہیں کیا، آپ جیب میں بٹوا رکھتے ہیں کیا"۔ کانگریس لیڈر نے سوال اٹھایا کہ نریندر مودی اور انتظامیہ کو کس بات کا خوف تھا، کیا وہ اس لئے خوفزدہ تھے کہ جو چینی مل کے مزدور مظاہرہ کر رہے تھے، صحافی ان کی سچائی سامنے رکھ دیتے تو ماحول بدل جاتا، کیا جمہوریت میں سوال نہیں پوچھے جائیں گے، کیا انتظامیہ طے کرے گا کہ میڈیا کہاں نظر آئے گا اور کہاں نہیں، وہ آگے کہتی ہیں کہ جمہوریت میں میڈیا کو چوتھا ستون کہا گیا ہے، جس کے ہاتھ میں اقتدار ہے، طاقت ہے، ریسورس ہے، ان سے سوال پوچھنے کا کام میڈیا کا ہے۔
انہون نے کہا "میں کہنا چاہتی ہوں کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ بے خوف صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے، ان کی حمایت کرے گی، آپ کے سوال پوچھنے کے حق کو بلند کرے گی"۔ بہار کے موجودہ حالات اور نوجوانوں کے تاریک مستقبل کا ذکر بھی سپریا شرینیت نے پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں نہ سرمایہ کاری ہو رہی ہے اور نہ ہی ملازمتیں بن رہی ہیں، نوجوانوں کا مستقبل بحران میں ہے کیونکہ ڈگریاں فروخت ہو رہی ہیں۔ بی اے کی ڈگری 70 ہزار سے ایک لاکھ روپے، نرسنگ کی ڈگری 3.5 لاکھ سے 4 لاکھ روپے، پیرامیڈیکل کی ڈگر 25 ہزار روپے، ٹیکنیشین کی ڈگری 30 ہزار روپے، بی فارما کی ڈگری 3.5 لاکھ روپے، بی ایڈ کی ڈگری 1.5 لاکھ روپے سے 2 لاکھ روپے میں بیچی جا رہی ہے۔