Jang News:
2025-06-06@10:22:25 GMT

وزیراعظم شہباز شریف کا اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو خط

اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT

وزیراعظم شہباز شریف کا اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو خط

وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو خط لکھ دیا۔

وزیراعظم نے خط کے ذریعے عمر ایوب کو چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کی تقرری پر مشاورت کےلیے ملنے کی دعوت دی ہے۔

شہباز شریف نے خط کے ذریعے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوچکی ہے، مگر انہوں نے آرٹیکل 215 کے تحت کام جاری رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 218 کے تحت چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کی تجاویز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال ہونی ہیں۔

اس معاملے پر عمر ایوب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر مشاورت کےلیے 16 مئی کو خط بھیجا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کے تقرر پر مشاورت کےلیے تیار ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ دسمبر 2024 میں اسپیکر ایاز صادق کو چیف الیکشن کمشنر کے تقرر پر مشاورت کے لیے خط لکھا تھا، اسپیکر ایاز صادق نے اسمبلی میں وعدہ کرنے کے باوجود اب تک مشاورت کا عمل شروع نہیں کیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر پر مشاورت کے شہباز شریف عمر ایوب کہا کہ

پڑھیں:

الیکشن کمیشن نااہلی کیس: عمر ایوب کی استدعا منظور

---فائل فوٹو 

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب کی نااہلی کیس میں وقت دینے کی استدعا منظور کر لی۔

الیکشن کمیشن میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہلی کیس کی سماعت ہوئی۔

رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب سماعت پر الیکشن کمیشن پہنچے۔

دورانِ سماعت عمر ایوب نے استدعا کی کہ انہیں وکیل کرنا ہے، اس لیے انہیں وقت دیا جائے، بجٹ پراسیس چل رہا ہے، 27 جون کے بعد تک کیس کی سماعت رکھیں۔

ممبر کے پی نے عدالت میں کہا کہ آپ کا وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوتا ہے۔

اس پر عمر ایوب نے عدالت کو بتایا کہ وہ وکیل میرے دوسرے کیس میں پیش ہو رہا ہے، میں فاننس کمیٹی کا رکن ہوں اور اپوزیشن لیڈر ہوں۔

درخواست گزار عمر ایوب کے وکیل نے اپنے مؤقف میں کہا کہ 90 دن میں کیس کا فیصلہ کرنا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگست تک ہمارے پاس وقت ہے، یہ درست کہہ رہے ہیں کہ اپوزیشن لیڈر ہیں، بجٹ سے متعلق ان کی ذمہ داری ہے۔

بعدازاں عدالت نے عمر ایوب کی استدعا منظور کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • نئے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کیلئے مشاورت(وزیراعظم نے عمر ایوب کو مدعو کرلیا)
  • ملکی سالمیت: عوام بھارت کیخلاف متحد، وزیراعظم: چیف الیکشن کمشنر کے تقرر پر مذاکرات کریں، شہباز شریف: تیار ہیں، اپوزیشن لیڈر
  • چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، شہباز شریف نے عمر ایوب کو ملاقات کیلئے مدعو کر لیا
  • چیف الیکشن کمشنر کی تقرری:شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو ملاقات کے لیے مدعو کرلیا
  • نئے چیف الیکشن کمشنر کا تقرر؛ وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو مشاورت کیلیے مدعو کرلیا
  • نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو ملاقات کی دعوت دیدی
  • چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی تقرری کیلئے مشاورت کا آغاز
  • وزیراعظم شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر کو مشاورت کی دعوت دے دی
  • الیکشن کمیشن نااہلی کیس: عمر ایوب کی استدعا منظور