ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل؛ عائزہ خان کا خصوصی پیغام، سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے نام
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
ٹک ٹاکر 17 سالہ ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل نے ہر ذی شعور کو جھنجھوڑ کر رکھ دی ہے اور شوبز ستاروں نے بھی اس سفاکانہ عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
خوبصورت اداکارہ عائزہ خان جو سوشل میڈیا پر سماجی موضوعات پر پوسٹیں کرتی رہتی ہیں نے ثنا یوسف کے قتل پر انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے۔
جس میں اداکارہ عائزہ خان نے انفلوئنسرز اور ایکٹوسٹس کو خبردار کیا کہ ہمارے معاشرے میں رہتے ہوئے سوشل میڈیا کے فوائد اور نقصانات کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ اپنے گھر کا پتا، گاڑی کا نمبر، بچوں کے بارے میں اور ایسی جگہیں جہاں روزانہ آنا جانا ہو، کبھی بھی سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔
عائزہ خان نے انفلوئنسرز سے کہا کہ دنیا بھر سے لوگ آپ کو فالو کرتے ہیں جن میں سے اکثر کو آپ نہیں جانتے اس لیے سوشل میڈیا پر نجی معلومات ہرگز ہرگز شیئر نہ کریں۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں دعا بھی لکھی اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری کے آخر میں لکھا کہ اللّٰہ ہم سب کو اپنی حفاظت میں اور اچھے لوگوں کی صحبت میں رکھے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا
پڑھیں:
کترینہ کیف کی نجی تصاویر وائرل، مداح برس پڑے
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں جب ان کی مبینہ طور پر حاملہ ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک آن لائن میڈیا پورٹل نے اداکارہ کترینہ کیف کی چند نجی تصاویر شیئر کی ہیں، جو مبینہ طور پر ان کے ممبئی کے اپارٹمنٹ کی بالکونی میں لی گئی ہیں۔
ان تصاویر میں کترینہ کیف کو ڈھیلے کپڑوں میں دیکھا جا سکتا ہے، جس پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ اس وقت تین ماہ کی حاملہ ہیں۔
کترینہ کیف کی نجی تصاویر کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کیا اور ان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر شدید ردِعمل دیا۔ متعدد صارفین نے میڈیا پلیٹ فارمز سے مطالبہ کیا کہ ایسی ذاتی نوعیت کی تصاویر شیئر کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی اس تصویر کے وائرل ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ ان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔