بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے کہا جارہا ہے حکومت قبول کو کریں اور 9 مئی پر معافی مانگیں۔

میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھنے کے لیے لوگ لچک دکھانے کا کہہ رہے ہیں۔

علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے ہی بیرسٹر گوہر سے جواب مانگ لیا

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے ہی بیرسٹر گوہر سے جواب مانگ لیا۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا تھا بات چیت ہمیشہ کچھ لو کچھ دو کی بنیاد پر ہوتی ہے، مذاکرات کرنے والے کیا چاہتے ہیں کہ بانی سب ترک کردیں؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے کہا جارہا ہے کہ حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی پر معافی مانگیں، احتجاج کی کال کے بعد سے خبریں ہیں کہ بانی 5 جون کو رہا ہورہے ہیں۔

علیمہ خان نے یہ بھی کہا کہ کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں القادر کیس کی اہم تاریخ ہے، اگر کل یہ کیس نہیں سنا گیا تو ستمبر تک چلا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علیمہ خان نے پی ٹی ا ئی کہ بانی کہا کہ

پڑھیں:

مڈعیدن ، ڈی سی کا ڈینگی وائرس سے بچائو کے حوالے سے اجلاس

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پڈعیدن(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر نو شہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ڈینگی وائرس سے بچاؤ، کنٹرول اور آگاہی مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام قادر چانڈیو، ڈی ایم پی پی ایچ آئی محسن علی عباسی، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے ڈینگی وائرس ڈاکٹر عبدالستار، تمام میونسپل اور ٹاؤن کمیٹیوں کے افسران، صحت، تعلیم، ریونیو، لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ صحت کے ساتھ دیگر متعلقہ افسران اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لیے اسپرے مہم کی نگرانی کریں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران سے اسپرے مشینوں، ادویات اور ڈینگی ٹیسٹ کٹس کی دستیابی کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ سرکاری اسپتالوں کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ اسپتالوں اور لیبارٹریوں سے ٹیسٹ کروانے والے ڈینگی کے مریضوں کی معلومات فوری طور پر ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم کو دی جائیں۔ انہوں نے بلدیاتی افسران پر زور دیا کہ وہ ہر ٹاؤن کمیٹی میں کم از کم دو اسپرے مشینیں خریدیں اور اپنی حدود میں مچھر مار اسپرے کو یقینی بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پر ایسی رپورٹ فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ڈینگی سے متعلق آگاہی کے لیے آگاہی پیغامات بھیجے جائیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی وارڈز قائم کریں اور جس علاقے سے ڈینگی کی اطلاع ملی وہاں فوری اسپرے، مچھر دانی اور دیگر ضروری معلومات فراہم کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے مچھروں کے لاروا کے خاتمے کا عمل شروع کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس مہم کو سنجیدگی سے اور ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جائے۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • ’اداکار کریں تو فن، ہم کریں تو جہنمی‘، زاہد احمد کے بیان پر کانٹینٹ کریئٹرز کا شدید ردِعمل
  • کراچی میں ٹریکس نظام کا ’آزمائش کے بغیر‘ نفاذ، پہلی غلطی پر معافی کیسے ملے گی؟
  • عوام پر اضافی بوجھ ڈالا جارہا ہے: حافظ نعیم سندھ حکومت کے ای چالان سسٹم کے خلاف بول پڑے
  • کینیڈین وزیرِاعظم نے ٹیرف مخالف اشتہار پر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
  • اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
  • ٹیرف مخالف اشتہار پر امریکی صدر سے معافی مانگی ہے: کینیڈین وزیر اعظم
  • مڈعیدن ، ڈی سی کا ڈینگی وائرس سے بچائو کے حوالے سے اجلاس
  • متنازع اینٹی ٹیرف اشتہار: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
  • اینٹی ٹیرف اشتہار پر صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی، کینیڈین وزیرِاعظم
  • کراچی سمیت سندھ کے مہاجروں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، ڈاکٹر سلیم حیدر