عمران خان کو کہا جارہا ہے حکومت کو قبول کریں اور نو مئی پر معافی مانگیں:علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو کہا جارہا ہے حکومت کو قبول کریں اور نو مئی پر معافی مانگیں جب کہ عمران خان رول آف لا، آئین کی بالادستی اور جمہوریت مانگ رہے ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کچھ لو اور کچھ دو بیان میں کہا تھا بات چیت ہمیشہ کچھ لو کچھ دو کے تحت ہوتی ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان رول آف لا، آئین کی بالادستی اور جمہوریت مانگ رہے ہیں میں نے کہا تھا آپ بتائیں آپ ان تین چیزوں میں کیا لینا چاہتے ہیں، میں نے کہا تھا اسٹیبلشمنٹ ان تین چیزوں میں سے کیا چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ خود بتائے۔علیمہ خان نے کہا کہ ٹیبل پر بیٹھنے کے لیے لوگ لچک دکھانے کا کہہ رہے ہیں.
علیمہ خان نے بتایاکہ بانی نے کہا ہے عمر ایوب تحریک کی ساری ذمہ داری سنبھالیں گے.سلمان اکرم راجہ پارٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کرائیں گے، بانی پی ٹی آئی اپنی ٹیم تبدیل کرتے رہتے ہیں. بانی نے پہلے کہا تھا وہ بطور چیئرمین تحریک کو لیڈ کریں گے مگر انہیں بتایا گیاکہ بطور چیئرمین آپ ایسا نہیں کرسکتے اس میں تکنیکی مسئلہ ہے تو بانی نے کہا وہ پیٹرن ان چیف بن جاتے ہیں، بنیادی طور پر عمران خان خود احتجاجی تحریک کو لیڈ کرنا چاہتے ہیں۔عمران خان کی بہن نے کہا کہ کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں القادر کیس کی اہم تاریخ ہے، اگر کل یہ کیس نہیں سنا گیا تو یہ ستمبر تک چلا جائے گا. ہم دعا کرتے ہیں اللہ سے ہی اب امید ہے. لوگ پلاننگ کرتے ہیں مگر اللہ کے پلان کے آگے انسانوں کا کوئی پلان نہیں چلتا۔
قبل ازیں علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، علیمہ خان وکیل تابش فاروق کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں چار جون تک توسیع کر رکھی ہے ان پر توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔ بعدازاں عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 13 جون تک توسیع کردی۔اسی طرح وہ 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت میں بھی پیش ہوئیں۔ عدالت نے علیمہ خان کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔ علیمہ خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔ سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی علیمہ خان کہا تھا کہا کہ نے کہا خان کی
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 8 ستمبر تک توسیع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر اور سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے مقدمات میں بیرسٹرگوہر اوربشریٰ بی بی سمیت دیگر رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 8 ستمبر تک توسیع کر دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی عدالت نمبر 1 کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے مجموعی طور پر ضمانت قبل از گرفتاری کی 230 درخواستوں پر سماعت کی، بیرسٹر گوہر، زرتاج گل،عمیر نیازی، لطیف کھوسہ اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے، ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر دلائل نہ ہوسکے۔
بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کا ضیاع، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی قیادت کا اظہارِ افسوس
بشری بی بی، سلمان اکرم راجا، شیر افضل مروت، عمر ایوب، شبلی فراز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں عدالت نے منظور کر لیں۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ مارگلہ ،رمنا کوہسار اور دیگر میں انیس مقدمات درج ہیں۔