سمبڑیال کے عوام نے بانی کا ریاست مخالف بیانیہ مسترد کیا، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سمبڑیال کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کا ریاست مخالف بیانیہ مسترد کردیا۔
لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام لگانا شرمناک ہے، سمبڑیال الیکشن میں پی ٹی آئی کو زلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سیالکوٹ میں پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ کامیاب، پی پی 52 سمبڑیال کے تمام 185پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ جاری کردیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فافن رپورٹ میں کہا گیا کہ پریزائیڈنگ افسران نے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 فراہم کیے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ فافن نے 121 پولنگ ایجنٹس کے انٹرویو کیے، ان میں 116 پولنگ ایجنٹس نے ووٹنگ کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ فافن رپورٹ کے مطابق سمبڑیال میں ن لیگ کا ووٹ41 فیصد سے بڑھ کر 59 فیصد ہوا جبکہ پی ٹی آئی کا ووٹ 35 فیصد سے 29 فیصد تک آگیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شکست تسلیم کرنے کی بجائے پولیس، ضلعی انتظامیہ پر الزامات لگانا پی ٹی آئی کا پرانا وتیرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سمبڑیال کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے کو مسترد کردیا، یہ نشست ہمیشہ مسلم لیگ ن کی رہی اور ناقابل شکست رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سمبڑیال کے پی ٹی ا ئی نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
2 جماعتوں نے بذریعہ سوشل میڈیا نفرت انگیز بیانیہ بنایا: احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال—فائل فوٹووفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2 جماعتوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت انگیز بیانیہ بنایا۔
نارووال کے موضع لیسر میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ امن، تعلیم اور ترقی سے علاقے میں تبدیلی لائے ہیں، ہم نے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مضبوط جمہوریت کے لیے مضبوط بلدیاتی ادارے ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 4 سال آپ اس ملک کے کرتا دھرتا رہے، بتائیں کیا کیا؟ صرف نوجوان نسل کو چور چور کہنا اور گالی دینا سکھایا۔
اس سے قبل آر ایل این جی کنکشنز کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا تھا کہ حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سیاسی طور پر دیوالیہ پن کا شکار ہے، وہاں کے سیاست دان پاکستان کا نام لے کر عوامی جذبات بھڑکاتے ہیں، پاکستان مخالف بیانیے سے ووٹ لینے کی کوشش بھارت کی سیاسی کمزوری ہے۔