خاتون نے دوگنا ووٹوں سے شکست دی؛ وقاص اکرم کو جھوٹ بولنے پر شرم آنا چاہئے لیکن نہیں آئےگی
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
سمبڑیال میں مسلم لیگ نون کی خاتون نے دوگنا ووٹ لے کر ذلت آمیز شکست دی۔ 39ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کھانے کے بعد دھاندلی کا الزام لگاناشرمناک ڈھٹائی ہے۔
یہ بات پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما اور پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے وقاص اکرم کی الزامات سے بھری پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سمبڑیال میں مسلم لیگ نون کی خاتون امیدوار اور ان کے خلاف کھڑے امیدوار کی مقبولیت میں دوگنا سے زیادہ فرق تھا، یہ ایک طرح سے یک طرفہ الیکشن تھا، تمام حلقہ کے لوگ جانتے تھے کہ سمبڑیال میں بانی کے باقی ماندہ حواریوں کو عبرتناک شکست ہو گی۔ اس الیکشن پر دھاندلی کا الزام لگانا ڈھٹائی کی ایک نئی مثال قائل کی ہے۔
صدرِ مملکت سے سردار سلیم حیدر سمیت پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ غیر سرکاری ادارہ فیفن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ تمام پریزائیڈنگ افسروں نے مخلاف کے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 دیئے۔
فیفن نے مخالف امیدوار کے 121پولنگ ایجنٹوں سے انٹرویو کیے ان میں سے 116پولنگ ایجنٹوں نے ووٹنگ کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ؑظمیٰ نے بتایا کہ حالیہ ضمنی الیکشن سے یہ حقیقت سامنے آئی کہ مریم نواز کی پنجاب کی وزیراعلیٰ کی ھیثیت سے شاندار پرفارمنس پر سمبڑیال کے عوام خوش ہیں۔ سمبڑیال میں مسلم لیگ(ن) کا ووٹ 41فیصد سے بڑھ کر 59فیصد ہو گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ پر 3 ہزار قیدیوں کی رہائی کا حکم
فیفن نے کہا ہے کہ سمڑیال میں پی ٹی آئی کا ووٹ 35فیصد س تھا جو مزید کم ہو کے 29فیصد رہ گیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 59 فیصد ووٹروں کی پسندیدہ جماعت کا 29 فیصد والوں سے کوئی تقابل ہی نہیں بنتا، جب کسی حلقہ میں ووٹروں کی پسندیدگی کا تناسب یہ ہو تو وہاں الیکشن یک طرفہ ہو جاتا ہے اور کمزور پاررٹی کے بہت سے ووٹر ووٹ تک ڈٓلنے نہین جاتے کیونکہ نتیجہ پہلے نطر آ رہا ہوتا ہے۔
ماسک پہننے اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی
عظمیٰ بخاری نے کہا، سمبڑیال صوبائی اسمبلی کے حلقہ 52 کے الیکشن کے گہرے مشاہدہ کے بعد فیفن کی یہ رپورٹ تحریک انصاف اور اسکے ایجنڈے پر چلنے والے نام نہاد فلسفیوں اور جعلی دانشوروں کے لئے ڈوب مرنے کےلئے کافی ہے:
شکست تسلیم کرنے کی بجائے پولیس اور ضلعی انتظامیہ پر الزامات لگانا پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے۔
پنجاب اب مریم نواز کی خدمت کی سیاست کو ووٹ دیتا اور سپورٹ کرتا ہے۔سمڑیال کے عوام نے بانی کے ریاست مخالف بیانیے کو مسترد کردیا۔
حکومت آئندہ بجٹ تاجروں کی مشاورت سے تیار کرے،انجمن تاجران کا مطالبہ
عظمیٰ بخاری نے یاد دلایا کہ سمبڑیال کی یہ نشست ہمیشہ مسلم لیگ ن کی رہی اور ناقابل شکست رہی ہے۔ وقاص اکرم کو جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنا چاہئے لیکن نہیں آئے گی، انہیں شرم آنا ممکن ہوتا تو وہ پی تی آئی میں نہ بیٹھے ہوتے۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بخاری نے کہا سمبڑیال میں مسلم لیگ
پڑھیں:
9 مئی کیس میں بری شاہ محمود پی ٹی آئی کی قیادت سنبھال سکتے ہیں؟ سلمان اکرم کا جواب سامنے آگیا
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف ابھی بھی پانچ چھ مقدمات ہیں، یہ کہنا قابل ازوقت ہے کہ وہ پارٹی کی قیادت سنبھالیں گیے، شاہ محمود قریشی ابھی باہر نہیں آرہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب فسطائیت کا شکار ہیں۔اس میں کسی کے لیے کوئی استثنیٰ نہیں ہے، اسلیے کسی قسمُ کا کوئی غلط مفروضہ نہ قائم کیا جائے، منصوبہ ساز ملک عدلیہ اور نظام کےساتھ جو کررہے ہیں وہ ہمارے سامنے ہے
۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ یہ ایسی صورتحال ہے جس کو قبول نہیں کرنا چاہیے، یہ پی ٹی آئی کا نہیں پوری کا قوم کا مسئلہ ہے، نظام انصاف انصاف کا نظام نہیں رہا بلکہ اسکو حملوں کا نظام بنادیا گیا، یہ ساری نظام اب قوم کے لیے ایک چیلنج بن گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں ایسی صورتحال کا جواب دیا کرتی ہیں، قومیں اس صورتحال میں خاموش نہیں رہتی قومیں اسکا جواب دیتے ہیں، دیکھتے ہیں پاکستانی قوم کیا جواب دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف ابھی بھی پانچ چھ مقدمات ہیں، یہ کہنا قابل ازوقت ہے کہ وہ پارٹی کی قیادت سنبھالیں گیے، شاہ محمود قریشی ابھی باہر نہیں آرہے۔