اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پنجاب اسمبلی کے حلقے سمبڑیال کے ضمنی انتخاب میں حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے عالیہ حمزہ اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سمبڑیال الیکشن میں دھاندلی، غنڈی گردی اور بدمعاشی کا بازار سرگرم کیا گیا، آر او دفتر کے سامنے چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ اور کارکنان نے احتجاج کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں دھاندلا تھا، اس الیکشن میں الیکٹورل پراسیس کو فالو نہیں کیا گیا، پولیس نے نظم و مظاہرہ نہیں کیا، پولیس پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالتی رہی۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پولیس نے ہمارے ووٹرز کو ڈرایا اور ہراساں کیا، بیلٹ باکسز بھرے ہوئے لائے گئے، بیلٹ باکسز تبدیل کیے گئے، ہمارے کیمپ اکھاڑ دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ گنتی ہمیشہ پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں ہوتی ہے، ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا، گنتی مکمل ہونے کے بعد مصدقہ فارم پر پولنگ ایجنٹس کے دستخط ضروری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس الیکشن میں سب کچھ پہلے سے طے تھا، پولنگ اسٹیشنز کو ٹارگٹ کرکے مسلم لیگ(ن) نے دھاندلی کی، ہم اس الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، ہمارے وفات پانے والے امیدوار جو اس حلقے سے آخری بار الیکشن لڑے تھے انہوں نے تب بھی 58 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ٹرن آؤٹ بہت کم تھا، مسلم لیگ(ن)کے بندے بالکل نہیں نکلے، ان کے کیمپس خالی تھے اور یہ سب فراڈ تھا، ہم اس کو نہیں مانتے۔

سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ عالیہ حمزہ نے اس الیکشن میں بہت محنت کی، یہ پیٹرن ان چیف کو لوگوں کے دلوں سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کے تمام حربے ناکام رہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرن ان چیف کی رہائی اور مینڈیٹ کی واپسی سمیت 26 ویں آئینی ترمیم کی واپسی کی تحریک جاری رہے گی۔

اس موقع پر چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے کہا کہ ہمارے پاس اس الیکشن میں کی گئی دھاندلی کے مکمل شواہد موجود ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اس الیکشن میں پولنگ ایجنٹس عالیہ حمزہ پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

لاہور بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کرے گا 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کرے گا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں اڑھائی لاکھ سے زائد طلبہ نے شرکت کی ، نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کیا جائے گا جبکہ پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان 23 جولائی کو شام 4 بجے کیا جائے گا ۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ انتخاب میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی کا کردار شرمناک ہے: نعیم الرحمٰن
  • غیرت کے نام پر کسی کو بھی قتل کرنا شرعی لحاظ سے جائز نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان
  • پیپلز پارٹی، ن لیگ، جے یو آئی اور اے این پی کا پی ٹی آئی کی اے پی سی میں شرکت سے انکار
  • صحیح وقت کا انتخاب کر رہی ہوں، عماد وسیم کی اہلیہ کا مبہم پیغام
  • کے پی سینیٹ انتخابات میں عملے کے نشان لگا بیلٹ پیپر دینے کی خبروں میں حقیقت نہیں: الیکشن کمیشن
  • خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن:پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا
  • غیرقانونی بھرتیوں کا الزام؛ چیئرمین پی اے آر سی کی درخواستِ ضمانت مسترد
  • لاہور ہائیکورٹ: ‏فواد چوہدری کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں بری کرنے کی درخواستیں مسترد
  • سینیٹ الیکشن میں ایک نام بھی عمران خان کی مشاورت کے بغیر نہیں ڈالا گیا: بیرسٹر گوہر
  • لاہور بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کرے گا