بھارت ہر فورم پر شکست کے بعد جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا کر رہا ہے، عطا اللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کو ہر بین الاقوامی فورم پر شکست کا سامنا ہے، اسی لیے وہ اب جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا کا سہارا لے رہا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا ذمہ داری کے ساتھ جواب دیا، اور ہر سطح پر دشمن کے جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کیا۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سفارتی محاذ پر پاکستان کا موقف انتہائی مؤثر انداز میں پیش کیا، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں خارجہ ٹیم نے عالمی برادری تک حقائق پہنچانے کے لیے جانفشانی سے کام کیا۔
مزید پڑھیں: امریکی سازش کا نعرہ لگانے والے آج امریکا میں پاکستان کے خلاف نعرے لگوا رہے ہیں، عطاءاللہ تارڑ
ان کا کہنا تھا کہ میڈیا، اینکرز، صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز نے بیانیے کی جنگ میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا اور حقائق پر مبنی صحافت کی، جس پر وہ تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے بھارتی میڈیا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا میڈیا ایک مخصوص ریاستی ایجنڈے کے تحت فیک نیوز، جعلی وڈیوز اور سنسنی خیزی کے ذریعے جھوٹ کا طوفان برپا کر رہا ہے، مگر وہ دنیا کو گمراہ کرنے میں ناکام رہا ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ موجودہ کشیدہ حالات میں پوری پاکستانی قوم نے مثالی اتحاد، استقامت اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا، جبکہ ’آپریشن بنیان مرصوص‘ اور ’معرکہ حق‘ کو عسکری اور سفارتی کامیابی کی ایک تابناک مثال کے طور پر تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔
پریس کانفرنس کے دوران بھارتی دہشتگردی کے ویڈیو شواہد بھی میڈیا کے سامنے پیش کیے گئے۔ ان میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مکتی باہنی کی حمایت کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ بھارتی وزراء کی پاکستان مخالف تقاریر کے کلپ شامل کیے گئے۔ بلوچستان میں دہشتگردی کے مختلف واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت بھی ویڈیو میں پیش کیے گئے۔
مزید پڑھیں: لندن میں بدتمیزی کرنے والے اب معافیاں مانگ رہے ہیں، عطا تارڑ
وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ بھارت کی ریاستی پالیسی دہشتگردی پر مبنی ہے، جو نہ صرف پاکستان بلکہ کینیڈا، امریکا اور آسٹریلیا جیسے ممالک تک جا پہنچی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو بلوچستان سے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا، جو پاکستان میں دہشتگرد نیٹ ورکس کی نگرانی کر رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’فتنۂ ہند‘ بلوچستان میں دہشتگرد گروہوں کو مالی امداد فراہم کر رہا ہے، مگر افواجِ پاکستان دشمن کے ہر ہتھکنڈے کا مؤثر جواب دینے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت کا جھوٹ دنیا کے سامنے بےنقاب ہو چکا ہے اور پاکستان کا پرامن و اصولی مؤقف ہر عالمی فورم پر سراہا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان بھارت بھارتی دہشتگردی پہلگام کلبھوشن یادیو مودی وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان بھارت بھارتی دہشتگردی پہلگام کلبھوشن یادیو وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت کر رہا کہا کہ رہا ہے
پڑھیں:
ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم(فائل فوٹو)۔پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ٹرمپ کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ میناب میں اسکول اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، امریکا اور اسرائیل کو 40 روزہ جنگ کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے پاکستان ثالث کے طور پر ابھرا، ہم مذاکرات میں اس لیے آئے کہ ہماری نیت ہے، ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔
ایرانی سفیر نے کہا ہمارے رہبر اعلیٰ نے فتویٰ دیا ہوا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کو حرام سمجھتے ہیں، مذاکرات کی میز پر امریکی کہتے ہیں آپ یورینیم بھی افزودہ نہیں کرسکتے۔
رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں اور پرامن مقاصد کیلئے یورینیم افزودہ کرنا الگ ہے، امریکا اور مغرب کے سامنے ایران کبھی نہیں جھکے گا۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ صبح سے شام تک دیوانوں کی طرح باتیں کرتے رہتے ہیں، ان کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔