سوئی ناردرن گیس کے کوہ پیما کا ایک اور تاریخی سفر: اشرف سدپارہ کی نانگا پربت سر کرنے کے لیے روانگی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز) سوئی ناردرن گیس کی ماونٹینرنگ ٹیم کے نامور کوہ پیما اشرف سدپارہ نانگا پربت (8126 میٹر) کی بلندی کو سر کرنے کے تاریخی مشن پر روانہ ہو گئے ہیں۔
یہ اُن کا پانچواں ایسا کوہ پیمائی مشن ہے جس میں وہ 8000 میٹر سے بلند چوٹی کو فتح کرنے جا رہے ہیں۔ جس کے بعد ان کا نام ناصرف دنیا کے معروف کوپیماوں میں شامل ہو جائے گا بلکہ پاکستان میں بھی ان چند کوہ پیماوں میں شامل ہو جائیں گے جنہوں نے پاکستان کی پانچوں 8000 میٹر سے بلند چوٹیاں فتح کی ہیں۔


اشرف سدپارہ اس سے قبل پاکستان کی چاروں بڑی چوٹیوں کو کامیابی سے سر کر چکے ہیں، اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ تمام چاروں چوٹیاں بغیر آکسیجن کے سر کی ہیں: کے ٹو (8611 میٹر) گاشر برم I (8080 میٹر) براڈ پیک (8051 میٹر) گاشر برم II (8035 میٹر)اشرف سدپارہ اپنے پیشہ ورانہ کیرئیر میں نہ صرف اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں بلکہ سوئی گیس سپورٹس سیل کے ایک متحرک اور فعال کھلاڑی کی حیثیت سے ادارے کی عزت میں بھی اضافہ کر رہے ہیں۔


اس اہم موقع پر سوئی ناردرن گیس کے ہیڈ آفس میں فلیگ سرمنی کا انعقاد کیا گیا اور مینجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل، ڈی ایم ڈی (سروسز) فیصل اقبال، ڈی ایم ڈی (آپریشنز) ارباب ثاقب، صدر اسپورٹس سیل امتیاز محمود اور دیگر اعلیٰ افسران نے اُنہیں بھرپور انداز میں اور دعاوں کے ساتھ روانہ کیا۔

اس موقع پر صدر سپورٹس سیل نے کہا:”اشرف سدپارہ نہ صرف سوئی ناردن بلکہ پاکستان کا سرمایہ ہیں۔ ہم اُن کی کامیابی اور حفاظت کے لیے دعا گو ہیں۔”نانگا پربت، جسے “killer mountain” بھی کہا جاتا ہے، دنیا کی نویں اور پاکستان کی دوسری بلند ترین چوٹی ہےاور تکنیکی اعتبار سے مشکل ترین چوٹیوں میں شمار ہوتی ہے۔ اشرف سدپارہ کی یہ مہم صرف ایک ذاتی کامیابی نہیں بلکہ پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے ساتھ ساتھ سوئی ناردن گیس کے جھنڈے کو دنیا کی بلند چوٹیوں پر لہرانے کا عزم بھی ہے۔سوئی ناردرن اُن کی مکمل سرپرستی کر رہی ہے اور دعا گو ہے کہ وہ کامیابی کے ساتھ واپس لوٹ کر ادارے اور ملک کا نام مزید روشن کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرثناء یوسف قتل کیس: ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا کم عمر لڑکی کی شادی کا قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج آئی ایم ایف؛ منقولہ اثاثوں پر کیپٹل ویلیو ٹیکس کی تجویز مسترد، ڈیجیٹل سروسز پر ٹیکس کی اجازت ایران کے سرحدی شہر سرباز میں 2 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا پاکستان سے بدترین شکست؛ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے فوج کی نااہلی کا پول کھول دیا قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج طلب، بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی نیب کے زیرِ اہتمام بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی 12 جون کو ہوگی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سوئی ناردرن گیس اشرف سدپارہ نانگا پربت کرنے کے گیس کے کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات، پاکستان کی سمندری حدود کی نگرانی اور خطے میں بحری توازن برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے ، وزیراعظم

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے معرکہ حق کے دوران وطن عزیز کے دفاع کے لیے پاکستان بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سمندری حدود کی نگرانی اور خطے میں بحری توازن کو برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے ۔ ملاقات میں پاک بحریہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی ۔\932

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے ارشد ندیم اپنی شاندار کارکردگی سے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی ہوگئے
  • ایشیا کپ: پاکستان ٹیم کی اسٹیڈیم روانگی اچانک روک دی گئی
  • ایشیاکپ: پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہوٹل سے اسٹیڈیم روانگی روک دی گئی،اعلی سطح مشاورت جاری
  • ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت
  • ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، وصول شدہ 30لاکھ درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت
  • ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، وصول شدہ 30لاکھ درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات، پاکستان کی سمندری حدود کی نگرانی اور خطے میں بحری توازن برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے ، وزیراعظم
  • اسلام آباد: سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سیلاب متاثرین کے ریلیف کیمپ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
  • نواز شریف کی آج طبی معائنے کے لیے لندن روانگی کا امکان
  • 7708 میٹر کی بلند ترین تریچ میر چوٹی کوہ پیماؤں کو کیوں پسند ہے؟