کراچی کے مختلف علاقوں میں دوبارہ زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک: کراچی کے مختلف علاقوں میں دوبارہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ملیر، قائد آباد، لانڈھی، شیرپاؤ کالونی، اسپتال چورنگی، بن قاسم، شاہ لطیف ٹاؤن اور بھینس کالونی میں محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر سے 10 کلومیٹر دور مشرق میں تھا جس کی شدت 3.
واضح رہے کہ کراچی شہر میں گزشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جارہے ہیں اور اب تک تقریباً 26 بار شہر میں زلزلہ آیا ہے۔
مودی کو دیکھیں تو یہ لگتا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی کاپی ہے
اس سے قبل منگل کی صبح 11 بج کر51 منٹ پر بھی شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 2، گہرائی 10کلو میٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز ملیر کے مشرق میں 23 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔
دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے شدید نوعیت کے تھے، زلزلے کے باعث کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے
پڑھیں:
کراچی: ملیر ٹنکی اسٹاپ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے نوجوان موٹرسائیکل سوار جاں بحق
کراچی:شہر قائد میں ملیر ٹنکی اسٹاپ پر ایک افسوسناک حادثے میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 17 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت شاہ زیب ولد شاہد کے طور پر ہوئی ہے جس کی چار ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔
حادثے کے فوراً بعد شاہ زیب کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی اس کے بعد، چھیپا ایمبولینس کے ذریعے اس کی میت کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد اسے چھیپا سردخانے منتقل کر دیا گیا۔
متوفی شاہ زیب کے والد شاہد نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے محبت کی شادی کی تھی تاہم اس کی زندگی کا یہ سفر نہایت افسوسناک طریقے سے ختم ہوگیا۔