کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
قائد آباد، شاہ لطیف اور بھینس کالونی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلہ آیا، جس کی شدت 3.1 اور گہرائی 80 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر سے 10 کلو میٹر دور مشرق میں تھا۔
علاقہ مکینوں کا بتانا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے شدید نوعیت کے تھے، زلزلے کے باعث کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
واضح رہے کہ کراچی میں اتوار سے وقفے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جارہے ہیں، اب تک تقریباً 22 بار شہر میں زلزلہ آیا ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: زلزلے کے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری
—فائل فوٹوپروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔
صوبے کے مختلف علاقوں میں 5 نومبر تک وقفے وقفے سے بارشوں و برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
تمام اضلاع کی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکوں کی بندش کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔