عاطف رانا کا پی ایس ایل کی ٹرافی کیساتھ امریکی سفارتخانے کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) عاطف رانا نے پی ایس ایل کی ٹرافی کے ساتھ امریکی سفارتخانے کا دورہ کیا۔
پی ایس ایل میں حالیہ فتح کی خوشی میں جاری ٹرافی ٹور کے سلسلے میں لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے امریکی سفارتخانے کا دورہ کیا اور چارج ڈی افیئرز نیٹلی اے بیکر سے ملاقات کی۔
یہ ملاقات خیر سگالی کے جذبے کے تحت ہوئی جس میں لاہور قلندرز کے نمائندوں اور یو ایس ایمبیسی کی کرکٹ ٹیم، مداحوں اور کمیونٹی کے ارکان نے شرکت کی۔
ملاقات کے دوران عاطف رانا نے نیٹلی بیکر کو لاہور قلندرز کی دستخط شدہ جرسی پیش کی جو اُن کےلیے ایک یادگار تحفہ تھی۔
نیٹلی بیکر نے اس سیزن کے دوران لاہور قلندرز کے دو میچز جن میں سنسنی خیز فائنل بھی شامل ہے براہِ راست دیکھے اور ٹیم کی توانائی، جذبے اور جیت کی تعریف کی۔
چارج ڈی افیئرز نیٹلی بیکر کا کہنا تھا کہ لائیو کرکٹ دیکھنا ایک شاندار تجربہ رہا، میں قذافی اسٹیڈیم میں موجود بھرپور کراؤڈ اور اس کے جوش و خروش کو دیکھ کر حیران رہ گئی۔
انہوں نے کہا کہ ایک امریکی ہونے کے ناطے میں بیس بال کے ماحول میں پلی بڑھی ہوں لیکن کرکٹ کا جذبہ اور اس میں موجود جوش یقیناً متاثر کن ہے، اب جبکہ دونوں کھیل اولمپکس کا حصہ ہیں مجھے یقین ہے کہ یہ عالمی روابط کو مزید فروغ دیں گے، میں لاہور قلندرز کی جانب سے ملنے والے پُرتپاک استقبال پر شکر گزار ہوں۔
لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کرکٹ کے لیے امریکی سفارتخانے کی دلچسپی کو سراہا اور چارج ڈی افیئرز نیٹلی بیکر کا شکریہ ادا کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے خوشی کا باعث ہے کہ کرکٹ یو ایس ایمبیسی میں دلچسپی کا مرکز بن رہی ہے اور امریکی دوستوں کی اس کھیل کے لیے محبت قابلِ تعریف ہے۔
عاطف رانا کا کہنا تھا کہ ہم خاص طور پر نیٹلی بیکر کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمارے میچز دیکھے، وہ ہمیشہ کے لیے قلندرز فیملی کا حصہ ہیں، جیسا کہ ہم کہتے ہیں، ’جو ایک بار قلندر بنے، وہ ہمیشہ کے لیے قلندر ہوتا ہے۔‘
لاہور قلندرز پی ایس ایل کی تاریخ کی کامیاب ترین فرنچائزز میں سے ایک بن چکی ہے، جو گزشتہ 4 سالوں میں 3 بار ٹائٹل جیت چکی ہے، ٹیم کو مسلسل دو سال 2022 اور 2023 میں چیمپئن بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امریکی سفارتخانے لاہور قلندرز کے نیٹلی بیکر پی ایس ایل کے لیے
پڑھیں:
پتوکی: بیوی نے دوست کیساتھ ملکر شوہر کو قتل کر کے لاش نہر میں پھنکوا دی
—فائل فوٹوپنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل پتوکی کے قریب شہری کی لاش نہر سے ملنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے۔
شہری کو اس کی بیوی نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر قتل کی منصوبہ بندی کی۔
ملزم شہری کے پاس کارخانے میں کام کرتا تھا، ملزم نے مقتول کی لاش موٹر سائیکل پر رکھ کر پتوکی کے قریب نہر میں پھینک دی تھی۔
مقتول کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ اس کی بیوی نے 23 اکتوبر کو درج کروایا تھا۔
پولیس نے مقتول کی بیوہ اور ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔