ایشیائی ممالک میں پاکستان کے کال سینٹرز پر سب سے بڑا کریک ڈاؤن
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ماضی میں سائبر فراڈ اور سکیمز کے خلاف پنجاب کے اوڈھ قبیلے کے خلاف اکادکا آپریشن تو ہوتے رہے ہیں مگر گزشتہ 5 روز سے ایشیا کی تاریخ کا سب سے بڑا کال سینٹرز اور سکیمرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اس کاروائی کا نام "آپریشن گرے" رکھا گیا ہے۔ آپریشن کی حساسیت اور اس میں ملوث 10 سے زائد غیر ممالک کے افراد کے ملوث ہونے کی بنا پر ہر چھوٹی بڑی کارروائی کے متعلق وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعظم شہباز شریف کو مطلع کیا جا رہا ہے۔
ان چھاپہ مار کارروائیوں میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ زیر حراست ملزمان کے کرپٹو کرنسی والٹ سے بٹ کوائنز بھی برآمد ہو گئے ہیں۔ اب تک برآمد شدہ غیر ملکی کرنسی کا حجم 5 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
اس غیر معمولی آپریشن کی سربراہی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ہیڈ کوارٹر میں تعینات ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن عامر ندیر کر رہے ہیں۔ اسلام آباد ہیڈ کوارٹر، راولپنڈی اور اسلام آباد سرکلز کی تمام افرادی قوت اس آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔
جن غیر ممالک کے شہری زیر حراست ہیں ان میں ویتنام، انڈونیشیا، ملائشیا، چین، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ، کینیا، جنوبی افریقہ اور دیگر ممالک کے شہری شامل ہیں۔
اعلیٰ سطح پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرغنوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کی جائیں گی جبکہ باقی کو ڈی رپورٹ کر دیا جائے گا۔
این سی سی آئی اے کے ایک اعلیٰ افسر کے مطابق عید کی تعطیلات کے بعد مذکورہ آپریشن کو وسیع کرتے ہوئے پورے ملک کے غیر قانونی کال سینٹرز (جس طرح ارمغان اپنا کال سینٹر چلا رہا تھا) کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔
کبھی عصر کی نماز نہ چھوڑیں کیونکہ۔۔۔۔شیخ صالح بن حمید نے غفلت برتنے والوں کو خبردار کردیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
پاکستان اور اے ڈی بی میں 300 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط
---فائل فوٹوحکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 300 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط کردیے گئے۔
قرض پروگرام کا مقصد اصلاحات کے ذریعے وسائل کو بہتر طریقے سے بروئے کار لاناہے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے 500 ملین ڈالر کی پالیسی پر مبنی ضمانت بھی دی ہے۔
مجموعی طور پر اے ڈی بی کی جانب سے یہ 800 ملین ڈالر کا پروگرام ہے۔