عیدالاضحیٰ سے قبل قیدیوں کے لیے بڑی خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
لاہور: عیدالاضحیٰ سے قبل قیدیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب نے قیدیوں کی سزا میں خصوصی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے.جس کے تحت پنجاب کی جیلوں میں تقریباً 450 قیدی سزا میں کمی کے ذریعے مستفید ہوں گے.تاہم اس معافی کا اطلاق پاکستان پریزن رولز 1978 کے رول 216 کے تحت کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ کے مطابق اس معافی کے تحت قیدیوں کو 90 دن کی خصوصی معافی دی گئی ہے.
علاوہ ازیں گزشتہ ایک سال کے دوران جیل قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے قیدی بھی اس سہولت سے محروم ہوں گے۔محکمہ داخلہ نے ان قیدیوں کی تفصیلات بھی فراہم کی ہیں جن پر سزا میں معافی کا حکم لاگو نہیں ہوتا. تاکہ شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔یہ اقدام قیدیوں کو معاشرتی رابطہ مضبوط بنانے اور عید کے موقع پر خوشی کے لمحات گزارنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ٹی 20ایشیا کپ: میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے معافی مانگ لی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان آغا اور ٹیم منیجر سے معافی مانگ لی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ٹاس کے وقت ہاتھ نہ ملانے کی ہدایت کرنے پر میچ ریفری کپتان سلمان آغا اور ٹیم منیجر سے معافی مانگ لی۔
وہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ہونے والے میچ میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔دوسری جانب واقعے کی تحقیقات آئی سی سی کی جانب سے کی جائے گی۔
واضح رہے ناخوشگوار واقعے کے بعد پی سی بی نے آئی سی سی سے اینڈی پائیکرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔