ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عیدالاضحیٰ سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قیدیوں کو 90 دن کی خصوصی سزا معافی دے دی گئی ہے۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اعلان کردہ معافی سے پنجاب کی مختلف جیلوں میں قید 450 قیدی مستفید ہوں گے، جبکہ 270 قیدی فوری طور پر رہا ہو کر عیدالاضحیٰ اپنے اہلخانہ کے ساتھ منائیں گے۔ سزا میں یہ رعایت پاکستان پریزن رولز 1978 کے رول 216 کے تحت دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق معافی ان قیدیوں کو دی گئی ہے جنہوں نے جیل میں اچھا کردار دکھایا، اور نادار قیدیوں کے جرمانے مخیر حضرات نے ادا کیے۔ تاہم، یہ معافی مخصوص نوعیت کے قیدیوں پر لاگو نہیں ہوگی۔ سزا میں معافی سے مستثنیٰ جرائم درج ذیل ہیں:

مزید پڑھیں: عید الاضحیٰ پر قربانی سے لیکر کھانے پکانے تک کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

دہشتگردی، فرقہ واریت، جاسوسی، بغاوت یا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدی
قتل، زنا، منشیات فروشی، ڈکیتی، اور اغوا کے مجرمان
مالی بدعنوانی یا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مقدمات میں سزا یافتہ قیدی
گزشتہ ایک سال کے دوران جیل قوانین کی خلاف ورزی پر سزا پانے والے قیدی

محکمہ داخلہ نے تمام جیلوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ معافی کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور غیر مستحق قیدیوں کی فہرستیں الگ جمع کرائی جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

90 روزہ سزا معافی ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب عیدالاضحیٰ قیدیوں کے لیے خوشخبری وزیراعلٰی پنجاب.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 90 روزہ سزا معافی ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب عیدالاضحی قیدیوں کے لیے خوشخبری

پڑھیں:

پنجاب: لاہور سمیت متعدد شہروں میں میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان

---فائل فوٹو 

لاہور بورڈ کے زیرِ اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

2 لاکھ 54 ہزار 12 امیدواروں نے امتحان دیا جن میں سے 1 لاکھ 65 ہزار 312 امیدوار کامیاب ہوئے، امتحانات میں کامیابی کا تناسب 65.32 فیصد رہا۔

سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 69.08 فیصد جبکہ آرٹس گروپ میں کامیابی کا تناسب 52.87 فیصد رہا۔

فیصل آباد 

کنٹرولر امتحانات کے مطابق فیصل آباد میں ایک لاکھ 73 ہزار 239 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جن میں سے ایک لاکھ 37 ہزار 948 امیدوار کامیاب ہوئے۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق فیصل آباد میں کامیابی کا تناسب 80 فیصد رہا۔

ڈی جی خان میں نتائج کا اعلان 

ڈی جی خان کے تعلیمی بورڈ نے بھی میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین بورڈ اشفاق احمد کے مطابق ڈی جی خان میں کُل 91 ہزار 180 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا،جن میں  74 ہزار 180 امیدوار کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 81 فیصد رہا۔

سرگودھا

میٹرک امتحان 2025ء کے نتائج کے مطابق 73 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے۔

سرگودھا میں ہونے والے امتحانات میں 93 ہزار 582 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے جن میں سے 69 ہزار 72 امیدوار کامیاب ہوئے۔

بہاولپور

کنٹرولر امتحانات کے مطابق بہاولپور میں 90 ہزار 493 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جن میں سے کامیاب ہونے والے اُمیدواروں کی تعداد 62 ہزار860 رہی۔

بہاولپور میں کامیابی کا تناسب 69 فیصد رہا۔

گوجرانوالہ

کنٹرولر امتحانات کے مطابق گوجرانوالہ میں امتحانات میں 2 لاکھ 25 ہزار 71 امیدواروں نے شرکت کی،  ایک لاکھ 58 ہزار 863 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ گوجرانوالہ میں کامیابی کا تناسب 70.58 فیصد رہا۔

کنٹرولر امتحانات کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں پہلی تین پوزیشنز 19 طلبا وطالبات نے حاصل کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ڈیرہ غازی خان 

تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں امتحانات میں 91 ہزار 180 امیدواروں نے حصہ لیا۔

چیئرمین بورڈ کے مطابق ڈی جی خان میں  74 ہزار 180 طلبا و طالبات کامیاب قرار پائے، امتحانات میں کامیابی کا تناسب 81 فیصد رہا۔

چیئرمین بورڈ کے مطابق پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات میں انعامات اور میڈلز تقسیم کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی معیشت کیلئے ایک اور خوشخبری، عالمی ریٹنگ ایجنسی نے ایک درجہ بہتر کردیا
  • اپوزیشن اتحاد کا دو روزہ آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
  • پاکستان سے امریکا جانے والوں کیلئے خوشخبری
  • پنجاب: لاہور سمیت متعدد شہروں میں میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان
  • پی پی ایس سی کا مختلف محکموں کی آسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان
  • حمائمہ ملک نے مفتی طارق مسعود سے کس بات کی معافی مانگی؟
  • رحیم یار خان؛ پولیس کی کچہ کریمنلز کے خلاف کارروائی، دو مغوی بازیاب
  • اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا سزا کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
  • لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی بند
  • کریانہ ایسوسی ایشن کا پنجاب بھر میں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان