UrduPoint:
2025-09-18@21:28:14 GMT

امارات میں عیدالاضحیٰ پر قربانی سے متعلق وارننگ جاری

اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT

امارات میں عیدالاضحیٰ پر قربانی سے متعلق وارننگ جاری

شارجہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون 2025ء ) متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ پر قربانی سے متعلق وارننگ جاری کرتے ہوئے پاکستانیوں سمیت دیگر رہائشیوں کو کو گھروں اور غیر مجاز مقامات پر قربانی کرنے پر 15 لاکھ روپے سے زائد جرمانے سے خبردار کردیا گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق اماراتی حکام نے عید الاضحیٰ کے موقع پر گھروں، ریتیلے علاقوں اور دیگر غیر مجاز مقامات پر جانوروں کے غیر قانونی ذبح کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا، رہائشیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ صرف منظور شدہ مذبح خانے استعمال کریں، خلاف ورزی کرنے والوں کو 20 ہزار درہم ( 15 لاکھ 28 ہزار پاکستانی روپے سے زائد ) تک جرمانہ ہوسکتا ہے، اس اقدام کا مقصد غیر صحت بخش طریقوں پر قابو پانا اور عوامی صحت کا تحفظ یقینی بنانا ہے، جس کے لیے معائنہ ٹیمیں عید کی تعطیلات کے دوران نگرانی کے عمل کو مزید سخت کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شارجہ، عجمان، فجیرہ، اور ام القیوین کی بلدیات نے جمعہ سے معائنہ ٹیموں کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے جو عید کی چھٹیوں کے دوران سخت نگرانی کریں گی، اس اقدام کا ہدف وہ افراد اور غیر لائسنس یافتہ قصائی ہیں جو سرکاری مذبح خانوں سے باہر کام کر رہے ہیں جہاں نہ تو حفظان صحت کے اصولوں کی پیروی کی جاتی ہے اور نہ ہی ویٹرنری نگرانی موجود ہوتی ہے، حکام نے وارننگ دی ہے کہ یہ غیر مجاز سرگرمیاں نہ صرف بلدیاتی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ عوامی صحت اور ماحول کے لیے شدید خطرہ بھی ہیں، رہائشی صرف منظور شدہ مذبح خانے استعمال کریں جہاں ویٹرنری معائنہ، مناسب فضلہ تلفی اور اسلامی ذبح کے اصولوں کی مکمل پاسداری کی جاتی ہے۔

شارجہ میں کنٹرول اور انسپکشن ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر خلیفہ بوغانم السویدی نے بتایا کہ معائنہ ٹیمیں نگرانی نظام کے تحت خلاف ورزیوں کا پتہ لگا کر سخت کارروائی کریں گی، آگاہی مہم کے باوجود، بہت سے رہائشی اب بھی ان غیر قانونی خدمات کا شکار بن جاتے ہیں جو گوشت کی آلودگی، بیماریوں کے پھیلاؤ اور غیر صحت بخش حالات کا باعث بنتی ہیں جب کہ شارجہ میونسپلٹی کے منظور شدہ مذبح خانے سخت حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کام کرتے ہیں جہاں جانوروں کو ذبح سے پہلے اور بعد میں ویٹرنری معائنہ کیا جاتا ہے، مستند قصائی جنہیں یونیفارم اور شناختی کارڈ کے ذریعے پہچانا جا سکتا ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ عمل صحت و سلامتی کے معیارات پر پورا اترے۔

معلوم ہوا ہے کہ عجمان میں میونسپلٹی نے جانوروں کی خریداری اور ذبح کو قانونی اور آسان بنانے کے لیے سرکاری مذبح خانے کے قریب مویشی منڈی قائم کی ہے، صحت کے شعبے کے سربراہ خالد الحسنی نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد غیر قانونی قصائیوں پر انحصار کم کرنا ہے، یہ نظام لوگوں کو قربانی کے جانور منتخب کرنے اور براہ راست مذبح خانے لے جانے کی سہولت دیتا ہے تاکہ وہ غیر محفوظ اور غیر مجاز طریقوں سے بچ سکیں، گھروں پر ذبح کرنے سے جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والی بیماریوں اور ماحولیاتی نقصان کا شدید خطرہ ہے، میونسپل مذبح خانوں میں جانوروں کی جانچ بیماریوں کی بروقت تشخیص اور گوشت کی حفاظت کو یقینی بناتی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ فجیرہ میونسپلٹی نے بھی انہی خدشات کا اظہار کیا ہے، ڈائریکٹر جنرل محمد سیف الافخم نے خبردار کیا کہ غیر مجاز مقامات پر ذبح میں بنیادی صحت کے اصولوں کا خیال نہیں رکھا جاتا جس سے آلودگی اور بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، غیرلائسنس یافتہ قصائی ویٹرنری نگرانی کے بغیر کام کرتے ہیں جو صارفین کے لیے حقیقی خطرہ ہے، میونسپلٹی نے عید کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں، مذبح خانوں میں مناسب تعداد میں ویٹرنری ڈاکٹرز اور تکنیکی عملہ تعینات ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فیلڈ انسپکشن مزید سخت کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ام القیوین میں ماحول اور عوامی تحفظ کے شعبے کی ڈائریکٹر میثہ جاسم شافی نے بتایا کہ تمام مذبح خانے روزانہ صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کھلے رہیں گے، العبرق کے علاقے میں یونین برج کے قریب نئی مویشی منڈی موقع پر ویٹرنری خدمات فراہم کرے گی تاکہ ذبح سے پہلے اور بعد میں جانوروں کا معائنہ کیا جا سکے، ہم تمام رہائشی صرف منظور شدہ مذبح خانے استعمال کریں جہاں مستند قصائی صحت کی نگرانی میں کام کرتے ہیں، یہی واحد راستہ ہے جس سے گوشت کی حفاظت یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر اپنی متعلقہ بلدیات کو دیں تاکہ عید کے دوران عوامی صحت اور تحفظ کو برقرار رکھا جا سکے، اس عید پر غیر قانونی قصائیوں سے سستی کے چکر میں پڑنا صرف جرمانے کا باعث نہیں بنے گا بلکہ آپ کی صحت، قانون، اور عید کی روح کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے، شہریوں اور رہائشیوں سے اپیل ہے کہ وہ ذمہ دارانہ فیصلے کریں، لائسنس یافتہ خدمات کا سہارا لیں اور عید الاضحیٰ کو سلامتی، وقار اور اطمینان کے ساتھ منائیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے اصولوں اور غیر کے لیے کام کر صحت کے

پڑھیں:

محکمہ موسمیات  کا ڈینگی سے متعلق الرٹ جاری ،عوام سے محتاط رہنے کی اپیل  

لاہور (این این آئی محکمہ موسمیات نے 20ستمبر سے ڈینگی پھیلنے کا الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق سیلابی پانی اور بارشوں سے ڈینگی وبا کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10بڑے شہروں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔موسمیاتی ڈیٹا کے مطابق اس سال ڈینگی کے شدید ترین پھیلا کا خدشہ ہے جبکہ ڈینگی مچھر صبح سورج نکلنے کے بعد اور شام سورج ڈھلنے سے پہلے سب سے زیادہ متحرک ہوتے ہیں۔درجہ حرارت 26سے 29ڈگری، نمی 60فیصد اور بارش 27ملی میٹر ڈینگی کے پھیلائو کا باعث بنتی ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں ٹھہرا ہوا پانی ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے خطرناک ہے۔شہری انتظامیہ کو فومیگیشن اور صفائی کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ گھروں کے گرد پانی جمع نہ ہونے دیں، مچھر دانی اور ریپیلنٹ استعمال کریں۔سیلاب ریلیف کیمپس کو صاف اور خشک رکھنے کی تاکید کی گئی جبکہ صحت کے مراکز کو بھی اعلی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ مزید برآں ڈینگی کی تازہ ترین صورتحال کے لیے پی ایم ڈی ویب سائٹ وزٹ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • روسی شہر میں 7.8 شدت کا زلزلہ،سونامی وارننگ جاری
  • کراچی میں متحدہ عرب امارات کے تعاون سے جاری 3 روزہ بین الاقوامی کھجور پام فیسٹیول اختتام پذیر
  • کراچی میں متحدہ عرب امارات کے تعاون سے جاری تین روزہ بین الاقوامی کھجور پام فیسٹیول اختتام پذیر
  • عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی سے متعلق  عدالت کی سخت ایس او پیز جاری
  • شہید ارتضیٰ عباس کو خراجِ عقیدت؛ معرکۂ حق میں عظیم قربانی کی داستان
  • عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی سے متعلق  عدالت کی سخت ایس او پیز جاری
  • عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی سے متعلق عدالت کی سخت ایس او پیز جاری
  • خالصتان حامی گروپ کی وینکوور میں بھارتی قونصل خانے پر قبضے کی دھمکی
  • کراچی میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان
  • محکمہ موسمیات  کا ڈینگی سے متعلق الرٹ جاری ،عوام سے محتاط رہنے کی اپیل