عوام کیلئےعید کا تحفہ ،بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی۔
نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کردیے ہیں۔
کراچی کےسوا باقی ملک کے لیے بجلی93 پیسےفی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔
نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کردیے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف جون کے بلوں میں ملےگا۔کے الیکٹرک کے لیے بجلی مارچ 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی ہے۔ باقی ملک کے لیے اپریل 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
کراچی کے صارفین کو جون کے بلوں میں 4 ارب روپےکا ریلیف ملےگا۔ ڈسکوز کےصارفین پر جون کے بلوں میں 11 ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑےگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایڈجسٹمنٹ میں کراچی کے بجلی کی کے لیے
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔