کراچی کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی جبکہ باقی ملک کے لیے 93 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق الگ، الگ نوٹیفکیشنز جاری کر دیے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے.

کراچی کے صارفین کو کمی کا ریلیف جون کے بلوں میں ملے گا۔مزید کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے لیے بجلی مارچ 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے 5 روپے 2 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کرائی تھی. مگر کراچی والوں کو مکمل ریلیف نہیں مل سکا۔نیپرا کی جانب سے جاری دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق باقی ملک کے لیے بجلی 93 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ملک کے لیے اپریل 2025 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔صارفین سے یہ اضافی وصولیاں جون کے بلوں میں کی جائیں گی. سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپریل 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پیسے فی یونٹ کی گئی ہے کے لیے

پڑھیں:

کراچی: حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل

—فائل فوٹو

کراچی میں حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا ہے۔

سی او او واٹر کارپوریشن اسد اللّٰہ خان کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث حب رائزنگ کی مین لائن پھٹ گئی، بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث لائن پھٹنے سے پمپنگ مکمل طور پر بند ہو گئی۔

اسد اللّٰہ خان نے کہا کہ حب مین رائزنگ سے یومیہ تقریباً  8 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، حب پمپنگ سے ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ حب رائزنگ کی مین  لائن کی مرمت میں 24 گھنٹے لگیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کےلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری
  • پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
  • کراچی، حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن کے سبب پانی کی فراہمی معطل
  • پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر مسلسل 29ویں روز بھی تنزلی کا شکار
  • کراچی: حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل
  • پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عوام کا ملا جلا ردعمل
  • پٹرول کی قیمتیں برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا
  • کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپے کی پرواز جاری
  • ڈالر کی قدر میں معمولی کمی، شرح سود برقرار رہنے پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی