(سندھ بلڈنگ) گلشن اقبال میں غیرقانونی تعمیرات کوانسپکٹر عابد کی سرپرستی
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
13 D پلاٹ نمبر A93اور A121 کی رہائشی اراضی پر کمرشل تعمیرات کی چھوٹ دے دی
پورشن یونٹ اور دکانوں کی تعمیر کی چھوٹ ،گیس، بجلی، پانی ،اور پارکنگ کے مسائل میں اضافہ ہوگیا
ملوث افسران کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ، ترقی سے نوازے جانے کا سلسلہ شروع
سندھ بلڈنگ کھوڑو سسٹم گلشن اقبال میںرہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کی چھوٹ بلڈنگ انسپکٹر عابد شاہ نے خطیر رقوم بٹورنے کے بعد 13 D پلاٹ نمبر A93 اور A121 پر کمرشل تعمیرات کی سرپرستی شروع کر دی جرآت سروے ٹیم کی جانب سے موقف لینے کی کوشش ناکام ۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج کھوڑو سسٹم میں گلشن اقبال اسکیم 24 کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے خطیر رقوم بٹورنے کے بعد رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن یونٹ اور دکانوں کی تعمیر کی چھوٹ دی جا رہی ہیجسکے باعث گیس بجلی پانی سیوریج اور پارکنگ جیسے بنیادی مسائل میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے شہر بھر میں جاری غیر قانونی تعمیرات سے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں اور دلچسپ امر یہ ہے کہ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسران کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی بلکہ بدعنوان افسران کو ترقی سے نوازا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ افسران احتساب کے خوف سے لاپروا ہو کر ذاتی مفادات حاصل کرکے ملکی محصولات کو بھاری نقصان پہنچانے میں مگن ہیں ضلع شرقی کے علاقے گلشن اقبال کے بلاک 13D میں رہائشی پلاٹ A121 کمرشل پورشن یونٹ کی تیسری منزل تعمیر کی جارہی ہے جبکہ 13D1 کے رہائشی پلاٹ نمبر A93 پر دکانیں اور کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیرات بلڈنگ انسپکٹر عابد شاہ کی سرپرستی میں جاری ہیں جاری خلاف ضابطہ تعمیرات پر ڈی جی اسحاق کھوڑو سے موقف لینے کے لئے رابطے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ نہ ہو سکا۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: پر کمرشل تعمیرات رہائشی پلاٹ گلشن اقبال پورشن یونٹ کی چھوٹ
پڑھیں:
کھارادر ، رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی
کراچی ،کھارادر میں رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کھارادر پون کمار نے بتایا کہ کھارادر تھانہ کی حدود اچھی قبر بمبئی بازار کے قریب 7 منزلہ رہائشی عمارت سٹی مال کی لفٹ اوپری منزل سے گراونڈ فلور کی طرف آرہی تھی کہ ممکنہ فنی خرابی کے سبب لفٹ کا بیلٹ ٹوٹ گیا اور وہ گر گئی۔لفٹ گرنے سے اس میں سوار 10 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسیکو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو لفٹ سے نکال کر ریسیکو ایمبولینسوں سے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو معمولی زخم آئے ہیں۔ سب زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ یہ تمام زخمی افراد بلڈنگ کے ہی رہائشی ہیں۔ اس عمارت کے گراونڈ فلور پر دکانیں اور اوپری منزلیں رہائشی یونٹس ہیں۔ایدھی حکام کے مطابق لفٹ گرنے سے زخمی ہونے والوں کی شناخت 30 سالہ جنید ولد نور محمد۔35 سالہ الطاف ولد عبدالقاد، 30 سالہ محمد سہیل ولد اقبال، 28 سالہ ندیم ولد اجمل، 17 سالہ مبشر ولد اقبال ۔18 سالہ عفان ولد زاہد، 40 سالہ نفیس ولد رفیق، 40 سالہ سراج الدین ولد فضل الدین، 35 سالہ واحد گل ولد گل محمد اور 38 سالہ ریحان ولد اخلاق احمد کے ناموں سے ہوئی۔