کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی سستی، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی: چیئرمین حفیظ الدین سی ای او کے الیکٹرک پر برہم، اجلاس سے نکال دیا
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی الیکٹرک (کے الیکٹرک) صارفین کے لیے 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ، بجلی سستی کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا کے فیصلوں سے اصلاحاتی عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے، وزارت توانائی نے تحفظات کا اظہار کردیا
نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جس کا ریلیف صارفین کو جون کے بجلی بلوں میں ملے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بجلی بل کے الیکٹرک نیپرا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بجلی بل کے الیکٹرک نیپرا کے الیکٹرک کے لیے
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔