نیٹ میٹرنگ: صارف کو 22 کے بجائے 10 روپے ادائیگی کی تجویز زیرِ غور
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
نیٹ میٹرنگ کی پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
وزارتِ توانائی کے ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ سے متعلق سمری تیار ہے جو بجٹ کے بعد وفاقی کابینہ سے منظور کروائی جائے گی، سمری میں صارف کو 22 روپے فی یونٹ کے بجائے 10 روپے نقد ادائیگی کی تجویز زیرِ غور ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت 5 ہزار میگاواٹ تک سولر انرجی پیدا ہو رہی ہے، الیکٹرک سپلائی کمپنی میں سولر پر 1400 میگاواٹ بجلی بن رہی ہے۔
وزارتِ توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی پر غور جاری ہے جبکہ حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد ہوگا، فیصلہ صارفین کے مفاد کو مدِنظر رکھ کر کیا جائے گا۔
اسلام آباد نیٹ میٹرنگ کے ذریعے چھتوں پر سولر.
دوسری جانب پاور ڈویژن کے ترجمان نے نیٹ میٹرنگ سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ سے متعلق ابھی تک مشاورت کا عمل جاری ہے، نیٹ میٹرنگ پر مختلف تجاویز زیرِ غور ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ابھی نیٹ میٹرنگ سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا، نیٹ میٹرنگ کا معاملہ ابھی وزیرِ اعظم کے پاس جانا ہے، صارف کو 10 روپے ملنے سے متعلق رائے قائم کرنا قبل از وقت ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نیٹ میٹرنگ سے متعلق
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔