ترجمان پاور ڈویژن کا نیٹ میٹرنگ سے متعلق اہم بیان سامنے آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان پاور ڈویژن کا نیٹ میٹرنگ سے متعلق اہم بیان سامنے آ گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان پاور ڈویژن کاکہناتھا کہ نیٹ میٹرنگ سے متعلق ابھی تک مشاورت کا عمل جاری ہے،نیٹ میٹرنگ پر مختلف تجاویز زیرغور ہیں،ابھی نیٹ میٹرنگ سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا، نیب میٹرنگ کا معاملہ ابھی وزیراعظم کے پاس جانا ہے،صارف کو 10روپے ملنے سے متعلق رائے قائم کرنا قبل ازوقت ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نیٹ میٹرنگ سے متعلق
پڑھیں:
بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
بابر شہزاد تُرک: وفاقی حکومت کی جانب سے بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں اور ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر محمد طارق چوہان کو ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو تعینات کیا گیا ہے.
محمد طارق چوہان اس سے قبل پنجاب حکومت میں خدمات انجام دے رہے تھے، مزید برآں جوائنٹ سیکریٹری داخلہ ڈویژن عدنان ارشد اولکھ کا تبادلہ کر کے انہیں جنرل منیجر (ایڈمن) واپڈا تعینات کیا گیا ہے۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
دریں اثناء وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت 3 افسران کو کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا ہے، وزارت آئی ٹی کے تحت 3 سال کیلئے کنٹریکٹ پر محمد عامر ملک کو ممبر (انٹرنیشنل کوآرڈینیشن) مقرر کیا گیا ہے، مزید برآں وزارت آئی ٹی کے تحت 2 سال کے کنٹریکٹ پر وقاص عباس کو ڈائریکٹر ٹیکنیکل، اور محمد عظیم خان کو پروگرام ڈائریکٹر، ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروجیکٹ مقرر کیا گیا ہے۔
حافظ آباد: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، مرد و خواتین گتھم گتھا
دیگر احکامات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر، سیکریٹریٹ گروپ، گریڈ 22 کے افسر محمد اسلم غوری کو 3 ستمبر 2025ء سے او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ نجکاری ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری شہزاد آصف کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ دفاع راولپنڈی میں تعینات کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں، سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ 19 کے افسر ڈاکٹر عبدالشکور ابڑو کا 13 جون 2025 کا بعد از ریٹائرمنٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
امریکی ریاست الاسکا میں زلزلہ، شدت 5.7 ریکارڈ
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔