شملہ معاہدہ منسوخی کی خبروں پر وزارت خارجہ کی وضاحت آگئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
شملہ معاہدے کی منسوخی کی خبروں پر وزارت خارجہ کی وضاحت آگئی۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ شملہ معاہدہ اب تک منسوخ نہیں کیا گیا اب تک تحریری صورت میں ایسی کوئی بات موجود نہیں۔
اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شملہ معاہدہ منسوخ کردیا گیا ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ شملہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہے، ہم واپس 1948 والی پوزیشن پر آگئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ شملہ معاہدہ دو ممالک کے درمیان ہے، اس میں ورلڈ بینک یا کوئی تیسرا فریق نہیں ہے، شملہ معاہدہ نہ ہونے سے کنٹرول لائن سیز فائر لائن ہو جائے گی، سیز فائرلائن اس کا اصل اسٹیٹس تھا جو بحال ہو جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 1948 کے بعد رائے شماری سے متعلق جو ہوا اس کے بعد یہ سیز فائر لائن ہے، بھارت کے اقدامات کی وجہ سے شملہ معاہدے کی حیثیت اب ختم ہو گئی، شملہ معاہدے کی تمام شقیں ختم، جنگ کے بعد جو ہوا اس کی وقعت کچھ نہیں رہی، ہم 1948 کی پوزیشن پر واپس جا رہے ہیں جب یہ سیز فائر لائن کا معاملہ تھا، کشیدگی پر ہم نے واضح کیا تھا کہ اگر یہی رہا تو معاہدوں کی قدر و قیمت نہیں رہے گی۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں کوئی فریق یکطرفہ طور پر اس سے نہیں نکل سکتا، سندھ طاس معاہدے سے متعلق تمام اقدامات مشترکہ ہو سکتے ہیں، بھارت کبھی 6 ہزار تو کبھی 25 ہزار کیوسک پانی چھوڑتا ہے، بھارت اپنی مرضی سے پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کہ شملہ معاہدہ سیز فائر لائن کے بعد
پڑھیں:
وزارت خارجہ اور سفارتی مشننز میں بڑے پیمانے پر تعیناتیاں
وزارت خارجہ اور سفارتی مشننز میں بڑے پیمانے پر تعیناتیاں کردی گئیں جب کہ عرب امارات کے لیے پاکستانی سفیر شفقت علی خان ابو ظہبی پہنچ گئے-
ذرائع نے کہا کہ روس کے لیے نئے سفیر فیصل ترمزی نے ماسکو میں چارج سمبھال لیا، روس میں سابق سفیر خالد خاں جمالی ایڈیشنل فارن سیکریٹری ایؓدمن، زاہد حسین کو ڈایریکٹر جنرل مڈل ایسٹ تعینات کردیا گیا-
ذرائع کے مطابق وہ کرغزستان کے لیے سفیر التمش وزیرخان کی جگہ تعینات ہوئے، کرغستان میں سابق سفیر حسن زیغم کو ڈائکٹر جنرل سنٹرل ایشیا تعنات کیا گیا ہے۔
بلال چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا تعینات کردیا گیا، وہ رومانیہ کے لیے نامزد سفیر الیاس نظامی کی جگہ تعینات ہوئے ہیں۔