غزہ جنگ بندی قرارداد ویٹو کرنے پر ایران کی امریکا پر کڑی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکی اقدام امریکی فیصلہ سازوں کی اخلاقی گراوٹ کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اقدام ثبوت ہے کہ امریکا فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کا شریک جرم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر امریکا پر کڑی تنقید کی ہے۔ تہران سے ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی اقدام اسرائیل کے جرائم میں شراکت داری ظاہر کرتا ہے، امریکی اقدام بین الاقوامی برادری کی خواہشات کی کھلی توہین ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ امریکی اقدام امریکی فیصلہ سازوں کی اخلاقی گراوٹ کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اقدام ثبوت ہے کہ امریکا فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کا شریک جرم ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیل اور اس کے حامیوں کو فلسطینیوں کے قتل عام سے روکے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ مستقل جنگ بندی اور امداد کی بلارکاوٹ فراہمی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کر دی۔ سلامتی کونسل کے 15 اراکین میں سے 14 نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ قرارداد پیش کرنے والے ممالک اور حق میں ووٹ دینے والوں میں پاکستان بھی شامل تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایرانی وزارت خارجہ کے کہ امریکی اقدام کہا کہ
پڑھیں:
غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی ہونی چاہیے، عاصم افتخار
اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی ہونی چاہیے۔
عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ میں روزانہ درجنوں شہریوں کو شہید کیا جارہا ہے، بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے حملوں میں اسپتالوں کو بھی نہیں چھوڑا ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان سمیت دس غیر مستقل رکن ممالک کی غزہ میں غیر مشروط مستقل جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کردی۔
امریکا کی جانب سے غزہ میں غیر مشروط مستقل جنگ بندی کی قرارداد کو چھٹی بار ویٹو کیا گیا ہے۔