پیوٹن ایرانی جوہری مذاکرات میں مدد کو تیار ہیں، کرملن پیلس کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
روسی صدارتی محل کے ترجمان کے مطابق روسی صدر نے تہران و ماسکو کے قریبی تعلقات کو ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے اور ضرورت کے مطابق ذاتی طور پر بھی ان مذاکرات میں شرکت کیلئے آمادگی کا اظہار کیا ہے! اسلام ٹائمز۔ روسی صدارتی محل کرملن پیلس کے ترجمان دیمتری پیسکوف (Dmitry Peskov) نے؛ روسی ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے بعد جاری ہونے والے امریکی صدر کے بیانات کی تصدیق کی ہے۔ اس گفتگو کے بعد اپنے ایک پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ولادیمیر پیوٹن نے "ایران کے ساتھ مذاکرات" میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے اور شاید وہ اس مسئلے کے جلد حل کے لئے (ذاتی طور پر) کردار بھی ادا کر سکیں گے۔
کرملن پیلس کے ترجمان نے آج صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں اس بارے مزید بتایا کہ تہران کے ساتھ اعلی سطحی شراکتداری پر مبنی ہمارے انتہائی قریبی تعلقات استوار ہیں اور یہ ایک فطری سی بات ہے کہ صدر پیوٹن نے اعلان کر رکھا ہے کہ روس، تہران کے ساتھ اپنی اعلی سطحی شراکتداری کو استعمال کرنے کو تیار ہے تاکہ ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لئے جاری مذاکرات میں سہولت و مدد فراہم کی جا سکے! اس سوال کے جواب میں کہ ولادیمیر پیوٹن کب ان مذاکرات میں شامل ہو سکتے ہیں، دیمتری پیسکوف نے مزید کہا کہ تہران و واشنگٹن کے ساتھ مختلف چینلز کے ذریعے بات چیت جاری ہے اور ضرورت پڑنے پر روسی صدر ذاتی طور پر بھی ان مذاکرات میں شامل ہو سکتے ہیں!
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مذاکرات میں کے ساتھ
پڑھیں:
ایران اور امریکہ جوہری معاملے پر دوبارہ مذاکرات شروع کریں، بحرین
منامہ میں منعقدہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمانی اور بحرینی وزرائے خارجہ نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت کے تسلسل کی ضرورت پر تاکید کی۔ اسلام ٹائمز۔ بحرینی وزیرِ خارجہ نے منامہ ڈائیلاگ فورم میں گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران اور امریکہ کو جوہری معاملے کے حل کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے چاہییں۔ بحرین کے وزیرِ خارجہ نے دارالحکومت منامہ میں منعقدہ اجلاس میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت کے تسلسل کی ضرورت پر تاکید کی۔ بحرینی خبر ایجنسی کے مطابق عبداللطیف بن راشد الزیانی نے خلیج فارس کی سلامتی کے عنوان سے منعقد ہونیوالے اکیسویں منامہ ڈائیلاگ فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوہری معاملے کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے ذریعے حل کیا جائے، مذاکرات جو علاقائی خدشات کے ازالے کے مقصد سے انجام پائیں۔ عُمان کے وزیرِ خارجہ بدر البوسعیدی نے بھی منامہ ڈائیلاگ فورم میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہوں۔