ولادیمیر پیوٹن کیجانب سے جلد ہی تہران کا دورہ کیا جائیگا، کاظم جلالی
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران و روس کے باہمی تعلقات اسٹریٹجک شراکتداری کی سطح تک پہنچ چکے ہیں، ماسکو میں ایرانی سفیر نے اعلان کیا ہے کہ توقع ہے کہ روسی صدر مستقبل قریب میں ہی ایران کا دورہ کرینگے اسلام ٹائمز۔ ماسکو میں ایرانی سفیر کاظم جلالی نے اعلان کیا ہے کہ ہم روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے جلد دورہ تہران کی توقع رکھتے ہیں۔ روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹاس (TASS) کے مطابق کاظم جلالی نے روس و ایران کے باہمی تعلقات کی سطح کو "اسٹریٹجک پارٹنرشپ" قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے اعلی عہدیداروں کے دوطرفہ دورے باقاعدگی کے ساتھ انجام پا رہے ہیں اور یہ کہ روسی صدر بھی مستقبل قریب میں تہران کا دورہ کریں گے۔
یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بھی حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ تہران و ماسکو، پیوٹن کے دورہ ایران کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس حوالے سے روسی صدارتی ترجمان دیمتری پیسکوف کا بھی کہنا ہے کہ اس دورے کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پولش فضائی حدود کی خلاف ورزی‘ برطانیہ میں روسی سفیر طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-06-9
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ نے لندن میں متعین روسی سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کر لیا۔ برطانوی وزارتِ خارجہ کے مطابق بدھ کے روز پولینڈ میں ناٹو کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روسی سفیر کو طلب کیا گیا ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق روسی ڈرون نے پولینڈ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر پولینڈ نے اسے مار گرایا تھا۔