لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت  عظمیٰ بخاری نے کہا  غریب محض عید پر جبکہ اڈیالہ کا قیدی روز گوشت کھاتا ہے۔ قیدی نمبر 804 اور اس کا خاندان رات بھر خوابی فلمیں دیکھتی ہیں۔ صبح اٹھ کر کسی اور دنیا میں ہوتے ہیں۔ باجی علیمہ کا کہنا ہے  سب ڈٹ کر کھڑے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ سب ایک کھیل کا حصہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ کے ہمراہ ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا  میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان اور  اسحاق ڈار کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ پاکستان کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔ ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے  شاندار سفارت کاری کے نتیجے میں پاکستان کو یہ عالمی سطح کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ پچھلے سال جو خدمت کا بنچ مارک سیٹ کیا گیا، اس سال صفائی میں نیا ریکارڈ قائم کریں گے۔" انہوں نے وزیر بلدیات ذیشان رفیق کو سراہتے ہوئے کہا کہ ذیشان رفیق نے ایک نئی روایت قائم کی ہے جسے دوسرے صوبے بھی اپنانے پر مجبور ہوئے۔" عیدالاضحی کے تناظر میں قیمتوں اور صفائی کے نظام پر بھی بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عید پر کھانے پکانے کے اخراجات اور سبزیوں کی قیمتوں پر خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے۔ پنجاب واحد صوبہ جہاں اشیاثے خور و نوش کی منصوبہ بندی موثر انداز میں کی جارہی ہے۔ پنجاب میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے بجلی پیدا کرنے والی کمپنی کے منافع میں کمی کی ہے، تاکہ سستی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جا سکے۔ اس اقدام سے صارفین کو بجلی کے بلوں میں واضح ریلیف ملے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

اڈیالہ میں ڈاکٹروں نے بتایا پتے میں پتھری ہے، ہسپتال داخل ہوں: شاہ محمود  

لاہور (آئی این پی) پی ٹی آئی  کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ آپ کے پتے میں پتھری ہے۔ سرجری کرانے کیلئے اسپتال میں ایڈمٹ ہوا ہوں۔ میڈیا سے گفتگو میںشاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب پتھری بڑی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے انفیکشن پھیلنے کا خدشہ تھا،   ڈاکٹر نے سرجری کرانے کی ہدایت کی ہے جس کے لیے اسپتال میں ایڈمٹ ہوا ہوں۔ انکا کہنا تھا کہ ابھی میڈیکل ٹیسٹ جاری ہیں ایک دو دن میں آپریشن ہونا ہے، اللہ جانتا ہے میں بے گناہ قید ہوں، وہی باہر نکلنے کا سبب بنائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • صارفین پر بوجھ ڈالے بغیر 1.2 کھرب روپے کا گردشی قرضہ ختم کر رہے ہیں، وزیر توانائی
  • بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشاں، ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا، احسن اقبال
  •  اہوریوں کو غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف شکنجہ سخت 
  • ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں، قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کر دیا: عظمیٰ بخاری
  • اڈیالہ میں ڈاکٹروں نے بتایا پتے میں پتھری ہے، ہسپتال داخل ہوں: شاہ محمود  
  • ای چالان سسٹم کیخلاف ایڈووکیٹ راشد رضوی کی سندھ ہائی کورٹ میں آئینی پٹیشن داخل
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سے مریم نواز نے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا ہے: عظمیٰ بخاری
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس سے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا: عظمیٰ بخاری
  • عمران خان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت منتقل
  • پنجاب میں اب کسی غریب اور کمزور کی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات پنجاب