کراچی میں ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کے بعد عہدہ سنبھالنے والے نئے آئی جی جیل خانہ جات فدا حسین مستوئی نے ملیر ڈسٹرکٹ جیل لانڈھی کا دورہ کیا۔

آئی جی جیل خانہ جات نے جائے واردات کا معائنہ کیا، اس موقع پر ڈی آئی جی اسلم ملک بھی ہمراہ تھے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل شہاب صدیقی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جیل سے بھاگے 139 قیدی واپس آچکے ہیں جبکہ زلزلے کے دوران ملیر جیل سے بھاگے 76 قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔

نئے آئی جی جیل خانہ جات نے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت دی۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جیل میں سیکیورٹی انتظامات کی مضبوطی کے لیے دن رات کام جاری ہے۔ جیل کی چار دیواری اور عمارتیں مضبوط ہیں، سیکیورٹی کے خدشات نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دروازوں اور کنڈوں کو ڈبل کیا جارہا ہے، عملے کی تعیناتی پر بھی توجہ ہے۔ جیل مینول کے مطابق سیکیورٹی انتظامات مکمل ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: آئی جی جیل خانہ جات سیکیورٹی انتظامات

پڑھیں:

آئی ایم ایف نے سیلاب نقصانات کی حتمی رپورٹ جلدمانگ لی،پنجاب کااپنے وسائل سے متاثرین کی امدادکاعندیہ

 

سندھ میں 50 ارب اورخیبرپختونخوا میں 30 ارب تک کے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ ، جبکہ سیلاب سے بلوچستان میں نقصانات نہ ہونے کے برابر ہیں،پنجاب حکومت کا سرپلس بجٹ کی نشاندہی سے انکار
رواں مالی سال ترسیلات زر ریکارڈ 43ارب ڈالر تک جانے اور مہنگائی کی شرح 7 فیصد تک جانے کا امکان ہے(ذرائع وزارت خزانہ) پاکستان اور آئی ایم ایف مشن میں اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری

آئی ایم ایف نے ملک میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی حتمی رپورٹ جلد مانگ لی ہے جب کہ پنجاب نے اپنے ہی وسائل سے متاثرین کی امداد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں، جس میں پاکستانی حکام نے مشن کو ترقی، افراط زر، ترسیلات زر، برآمدات اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی۔آئی ایم ایف مشن سے صوبائی حکومتوں کے نمائندوں کی ملاقات بھی ہوئی ہے، جس میں بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی حتمی رپورٹ جلد مانگ لی، تاہم ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے سیلابی نقصانات کے باعث فی الحال سرپلس بجٹ کی نشاندہی سے انکار کردیا ہے اور اپنے وسائل ہی سے سیلاب متاثرین کی امداد کا عندیہ دے دیا ہے۔آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں سیلاب کے نقصانات کی تخمینہ رپورٹ تیارکی جا رہی ہے۔ سندھ میں 50 ارب اورخیبرپختونخوا میں 30 ارب روپے تک کے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ ہے جب کہ سیلاب سے صوبہ بلوچستان میں نقصانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔بریفنگ میں عالمی ادارے کو مزید بتایا گیا کہ رواں مالی سال ترسیلات زرریکارڈ 43ارب ڈالر تک جانے کا امکان ہے۔ بجٹ میں ترسیلات زر کا ہدف 39۔4 ارب ڈالر رکھا گیا تھا۔ معاشی شرح نمو 4۔2 فیصد ہدف کے مقابلے میں 3۔7 سے 4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔پنجاب،خیبرپختونخوا میں سیلاب کے بعد تعمیر نو کی سرگرمیوں کے لیے زیادہ ترسیلات زر آنے کا تخمینہ لگایا گیا۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال میں چاروں صوبوں نے 1464 ارب روپے کا بجٹ سرپلس دینا ہے۔ گزشتہ مالی سال سرپلس بجٹ میں 280 ارب روپے کی کمی آئی ہے۔ آئی ایم ایف کو دی گئی بریفنگ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2۔1 ارب ڈالر ہدف کے مقابلے ایک ارب ڈالر تک محدود رہنے کا امکان ہے۔بریفنگ میں مزید کہا گیاہے کہ برآمدات 35۔2 ارب ڈالر ہدف کے مقابلے 34۔2 ارب ڈالر تک ہو سکتی ہیں۔ رواں مالی سال درآمدات کا تخمینہ 65 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ اس سال مہنگائی کی شرح 7 فیصد تک جا سکتی ہے جب کہ ستمبرمیں مہنگائی 3۔5 سے 4۔5 فیصد کیدرمیان رہنے کا تخمینہ ہے اور سیلابی نقصانات کے باعث مہنگائی میں بتدریح اضافے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلی مریم نواز کی زیرصدارت 4 گھٹنے طویل جائزہ اجلاس،8 بڑے محکموں سے تفصیلی بریفنگ لی
  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک
  • توشہ خانہ ٹو، سماعت بغیر کارروائی ملتوی ، کیس روزانہ سنیں گے: عدالت
  • لاپتاافراد کیس: ایس ایس پی ملیر رپورٹ کے ہمراہ طلب
  • پنجاب میں ایم ڈی کیٹ امتحان 26 اکتوبر کو منعقد ہوگا، انتظامات مکمل کر لیے گئے
  • سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، 7 بھارتی سرپرست یافتہ دہشتگرد ہلاک
  • بجلی کے بل میں ٹیکس کی وصولی سی ای او ملیر کنٹونمنٹ عدالت طلب
  • آئی ایم ایف نے سیلاب نقصانات کی حتمی رپورٹ جلدمانگ لی،پنجاب کااپنے وسائل سے متاثرین کی امدادکاعندیہ
  • یوپی موڑ کراچی پر آگ لگنے سے کچی آبادی متاثر، 20 جھگیاں جل کر راکھ
  • کراچی؛ یوپی موڑ کے قریب خوفناک آتشزدگی سے 20 جھگیاں جل کر خاکستر