کوئٹہ: عید الاضحیٰ کی مناسبت سے سیکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
کوئٹہ میں عید الاضحیٰ کی مناسبت سے سیکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ میں 2 ہزار سے زائد اہلکار تعینا ت کیے گئے ہیں۔
پولیس کی جانب سے پیٹرولنگ اور چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہر کے 5 مقامات پر کوئیک رسپانس فورس تعینات ہے۔
ملک بھر کی طرح کراچی میں بوہری برادری آج عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے۔
بازاروں میں سادہ کپڑوں میں بھی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جو مشتبہ افراد اور صورتحال پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔
شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی چیکننگ کی جا رہی ہے۔
علاوہ ازیں عیدگاہوں اور مساجد کے لیے بھی خصوصی پلان ترتیب دیا گیا ہے، جہاں پانچ سو گز میں نماز عید کے اجتماعات کے پاس پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی اور نمازیوں کو واک تھرو گیٹس سے گزار کر عید گاہوں میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عید الاضحی
پڑھیں:
اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کرلی ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں،عدالت نے کہاکہ پی ٹی اے کے سینئر ممبر کو عارضی طور پر چیئرمین تعینات کیا جائے،جسٹس بابر ستار نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
مزید :